منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہبازشریف کو رہا کرنے کا حکم

datetime 14  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہبازشریف کی درخواست ضمانت منظور،رہا کرنے کا حکم جاری ، فواد حسن فواد کی ضمانت کی درخواست مسترد کر د ی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہبازشریف کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

جسٹس ملک شہزاداحمدکی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کیس کی سماعت کی۔عدالت نے استفسار کیا کہ رمضان شوگرملزکے علاوہ اس علاقے میں کوئی اورسکیم بنائی گئی؟وکیل صفائی نے بتایاکہ فتح آباد،مقصود آبادودیگرعلاقوں میں ایسی ہی سکیمیں بنائی گئیں۔جسٹس مرزاوقاص رئوف نے استفسار کیا کہ فزیبلٹی کی دستاویزات لائے ہیں؟کب بنائی گئی فزیبلٹی رپورٹ؟جسٹس مرزاوقاص رئوف نے استفسار کیاکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی دستاویزات کےساتھ بتائیں،وکیل شہبازشریف نے کہا کہ مڈٹرم ڈویلپمنٹ فریم ورک کے تحت نالے کی تعمیرکی گئی،نقشے کے تحت جامع آبادکے بعدوہاں آبادی نہیں تھی۔وکیل شہبازشریف نے کہا کہ ساراریکارڈنیب کے پاس ہے کوشش ہے کچھ نہ کچھ پیش کیاجائے،عدالت نے کہا کہ آپ نے سکیم کی اسمبلی سے منظوری کاکہاتھاوہ دکھائیں کہاں ہے؟امجد پرویزایڈووکیٹ نے گوگل میپ عدالت میں پیش کردی۔عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئےآشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہبازشریف کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے جبکہ فواد حسن فواد کی ضمانت کی درخواست مسترد کر د ی گئی ہے۔فیصلے آتے ہی ن لیگ کے کارکن سڑکوں پر آگئے اور فیصلے پر جشن منایا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…