اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیر اعظم نوازشریف کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی استدعامسترد کر دی گئی ہے۔ وزارتِ داخلہ نے نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کی استدعامستردکی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ اکتوبرمیں ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواستیں وزارت داخلہ کودی گئی تھیں اور نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر
نے درخواستیں الگ الگ جمع کرائی تھیں۔ درخواستیں نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن(ر)صفدر کی ضمانت پررہائی کے وقت جمع کرائی گئیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایگزٹ فرام پاکستان رولز2010کے رول 2میں بیان کردہ وجوہات ہم پرلاگونہیں ہوتی اورکسی معاشی جرم،دہشتگردی یا اس کی سازش جیسے جرم میں ملوث نہیں ہیں ۔