اسلام آباد(وائس آف ایشیا) چین کا پاکستان کو طیارہ بردار جنگی بحری جہاز فراہم کرنے کا فیصلہ، پڑوسی ملک بطور اتحادی اور قریبی دوست پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں دفاعی طور پر مضبوط سے مضبوط تر بنانے کا خواہاں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے اچھے اور قریبی دوست ملک چین نے ایک مرتبہ اپنی دوستی کا بھرپور اظہار کیا ہے۔
چین جہاں سی پیک منصوطے کے ذریعے پاکستان کو دنیا کی بڑی اقتصادی قوت بننے کیلئے مدد فراہم کر رہا ہے، وہیں چین پاکستان کو دنیا کی بڑی اور مضبوط ترین دفاعی قوت بننے کیلئے مسلسل معاونت فراہم کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں اب چین نے ایک زبردست فیصلہ کیا ہے۔ چین پاکستان کے ساتھ اپنی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ کرنے جا رہا ہے۔چین نے پاکستان کی دفاعی قوت، خاص کر بحری دفاعی امور میں اضافے کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔چین نے پاکستان کو اپنا پہلا طیارہ بردار جنگی بحری جہاز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاک بحریہ اب تک طیارہ بردار جنگی بحری جہاز سے محروم ہے، جبکہ بھارت کی بحریہ کے پاس طیارہ بردار جنگی بحری جہاز کی سہولت موجود ہے۔ اس صورتحال میں چین نے پاکستان کی مدد کا فیصلہ کیا ہے۔ چین نے چند برس قبل ہی اپنا پہلا طیارہ بردار جنگی بحری جہاز تیار کیا تھا۔چین کا طیارہ بردار جنگی بحری جہاز گزشتہ کئی سالوں سے آپریشنل ہے اور دنیا کے بہترین طیارہ بردار جنگی بحری جہازوں میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے۔ چونکہ چین اب مزید طیار بردار جنگی بحری جہاز تیار کر رہا ہے، اس لیے بھی چین نے اپنا پہلا طیارہ بردار جنگی بحری جہاز پاکستان کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے مکمل تفصیلات جلد جاری کر دی جائیں گے۔ جبکہ دوسری جانب چین پاکستان کو جدید جنگی بحری جہاز اور آبدوزیں بھی فراہم کرے گا۔ چین اور پاکستان کے درمیان اس دفاعی معاہدے کی خبر نے پاکستان کے دشمنوں، خاص کر بھارت کے ہوش اڑا دیے ہیں۔