ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف کا جیل میں رہنا تحریک انصاف حکومت کیلئے بہت نقصان دہ ہے، ’’ڈیل دینے والے‘‘ اب کیا کریں گے؟ سلیم صافی نے بڑی پیش گوئی کر دی

datetime 6  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی سلیم صافی سے پروگرام کی میزبان عاصمہ شیرازی نے سوال کیا کہ ڈیل جو شہباز شریف کو ملی ہوئی ہے اس میں ان کی حکومت کا کتنا کردار ہے؟ اس پر سلیم صافی نے کہا کہ کچھ بھی نہیں ہے جتنا بے نظیر بھٹو کو ملنے والے والے این آر او میں چوہدری شجاعت یا ظفر اللہ جمالی کا کردار تھا یا شوکت عزیز صاحب کا تو اتنا ہی ان کا کردار ہو گا

اس وقت اس کا ق لیگ کو نقصان ہوا اور ان جماعتوں کی چھٹی ہو گئی، اگر اس طرح کی جماعتوں سے ڈیل ہوئی تو تحریک انصاف کی جو گڈی چڑھی ہوئی ہے وہ اس طرح سے نہیں رہے گی، معروف صحافی نے کہا کہ ایک تو اس طرح کے معاملات میں سیاسی حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہوتا، پھر آپ نے دیکھا ان چیزوں پر اس حکومت کے وزیراعظم اور وزراء برہم بھی ہیں، اب فواد چوہدری اپنا غصہ ذرا کنٹرول کر لیتے ہیں لیکن آپ دیکھیں کہ اس ڈویلپمنٹ پر شیخ رشید صاحب کتنے برہم ہیں، اسی طرح اس حکومت کے وزیراعظم بھی ایسا نہیں چاہتے، معروف صحافی سلیم صافی نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا جیل کے اندر رہنا زیادہ نقصان دہ ہے، سلیم صافی نے کہا کہ جن لوگوں نے ڈیل دینی ہے انہوں نے عمران خان اور فواد چوہدری کے فائدے کے بارے میں نہیں دیکھنا، اس وقت جو ڈیل دینے والے تھے انہوں نے چوہدری شجاعت کے فائدے اور نقصان کے تناظر میں تو نہیں دیکھنا تھا ان کی اپنی ضروریات اور مجبوریاں ہوتی ہیں۔  سلیم صافی نے کہا کہ کچھ بھی نہیں ہے جتنا بے نظیر بھٹو کو ملنے والے والے این آر او میں چوہدری شجاعت یا ظفر اللہ جمالی کا کردار تھا یا شوکت عزیز صاحب کا تو اتنا ہی ان کا کردار ہو گا اس وقت اس کا ق لیگ کو نقصان ہوا اور ان جماعتوں کی چھٹی ہو گئی، اگر اس طرح کی جماعتوں سے ڈیل ہوئی تو تحریک انصاف کی جو گڈی چڑھی ہوئی ہے وہ اس طرح سے نہیں رہے گی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…