پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

شیخ رشید ٹرینوں کی چیکنگ کے بجائے پروٹوکول کے مزے لینے لگے ،فیصل آباد ریلوے سٹیشن پہنچے تو ٹرین سے اتر کر فوری سرکاری گاڑی میں جابیٹھے ،آگےپیچھے کتنی گاڑیاں تھیں؟دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے

datetime 6  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی ) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید فیصل آباد آمد پر مقامی ریلوے حکام کی طرف سے ریلوےاسٹیشن پر کی گئی تیاریوں اور صفائی ستھرائی نظر انداز کرتے ہوئے ٹرین سے اتر کر سرکاری گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو گئے۔ ان کے جلوس میں مقامی اراکین اسمبلی اور دیگر شخصیات کی گاڑیوں کے علاوہ پروٹوکول کی 17 سے زائد گاڑیاں شامل تھیں۔

شیخ رشید کی چیمبر آف کامرس اور ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مرکزی دفتر آمد کے موقع پر خصوصی روٹ لگا کر عام ٹریفک کی آمدورفت بند رکھی گئی۔دریں اثنا وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں وزیراعظم عمران خان کی دوستی میں چپ ہوں، بول پڑا تو بات بہت دور تک جائیگی،پی اے سی کیلئے میرا نام وزیراعظم نے بھیجا، قانونی طور پر کوئی اس کا راستہ نہیں روک سکتا۔فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پتہ ہے آپ کو پروڈکشن آرڈر کیوں دیئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کی دوستی میں چپ ہوں،بول پڑا تو بات بہت دور تک نکل جائیگی۔شیخ رشید نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کیلئے میرا نام وزیراعظم نے بھیجا ہے،قانونی طور پر کوئی اس کا راستہ نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہاکہ میں عمران خان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ چھوٹی چوریوں میں ملوث تمام افراد کو رہا کردیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ میں یہ کیس بھی دائرکروں گا کہ لوگوں کے بیسیوں کیسز ہیں جبکہ یہ موجیں مار رہے ہیں،ان کی آنیاں جانیاں دیکھیں۔ وزیر ریلوے نے لیگی قیادت کا نام لئے بغیر کہا کہ ڈیل کی بات کرنیوالے ڈھیٹ ہوچکے ہیں، یہ 20 سال پہلے جن بیماریوں کی بنیاد پر پاکستان سے بھاگے تھے، وہ رپورٹیں منظر عام پر لائی جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…