اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک بھارت تعلقات میں ایک بڑا بیک تھرو سامنے آیا ہے، بھارتی ہائی کمشنر نے بھارتی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی، ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کا کہنا ہے کہ کرتار پور راہداری کھولنے کا فیصلہ بہت خوش آئند ہے، یہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے،انہوں نے کہا کہ اس کی تعمیر ہر صورت ہوگی، ایک سوال کے جواب میں اجے بساریہ نے کہاکہ جامع مذاکرات کی بحالی ہو سکتا ہے فوری طور پر نہ ہو تاہم
بیک ڈور ڈپلومیسی جاری ہے اور یہ مذاکرات کی بحالی میں بیک ڈور ڈپلومیسی معاون ثابت ہو سکتی ہے، دونوں ممالک ہمسائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشیدگی اور محاذ آرائی سے دونوں ممالک کو کوئی فائدہ نہیں ہے، اجے بساریہ نے سارک کانفرنس کے حوالے سے کہا کہآئندہ سارک کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم شرکت کریں گے، انہوں نے کہا کہ سارک تنظیم دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کی بحالی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے اور اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تنازعات حل ہو سکتے ہیں۔