پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ادویات کی قیمتیں 15نہیں بلکہ کتنے فیصد خاموشی سے بڑھا دی گئیں،کتنی فیصد کمپنیوں کے مالکان اراکین اسمبلی ہیں اور انہوں نے کون سی چال چل کر کیسے حکومت پر دباؤ ڈالا؟سنسنی خیز انکشافات

datetime 13  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ادویات مہنگی کرانے کے پیچھے با اثر مافیا ملوث نکلا، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی طرف سے 9سے 15فیصد تک ادویات کی قیمتیں بڑھانے کے نوٹیفکیشن سے 25 دن پہلے ہی ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں نہ صرف بیس فیصد تک اضافہ کیا جا چکا تھا بلکہ کئی ایسی ادویات جو سب سے زیادہ استعمال ہوتی ہیں ان کی مصنوعی قلت بھی پیدا کر دی گئی تھی ۔

روزنامہ 92 نیوز کے مطابق حکومتی اعلان کے بعد قیمتوں میں نو فیصد سے لیکر پندرہ فیصد کی بجائے 30سے لیکر 37فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ، سب سے زیادہ اضافہ پاکستان کے اندر ہی بننے والی ادویات کی قیمتوں میں کیا گیا ہے جب کہ پاکستان کے اندر ادویات بنانے والی کمپنیوں میں سے 48فیصد کمپنیاں مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین اسمبلی اور رہنماؤں کی ملکیت ہے جب کہ 23فیصد کمپنیاں پرائیویٹ ہسپتالوں کے مالکان اور بڑے ہسپتالوں میں لگے ہوئے اہم عہدوں پر فائز ڈاکٹرز یا ان کے قریبی عزیزوں کی ہیں ادویات کی قیمتیں بڑھانے کیلئے باقاعدہ اس مافیا نے نہ صرف ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرنا شروع کی بلکہ ساتھ ساتھ لابنگ بھی شروع کر دی کہ اگر قیمتیں نہ بڑھائی جائیں تو کئی میڈیسن کمپنیاں بند ہو جا ئیں گی جس سے بہت بڑا بحران آ جائے گا۔ ادویات کی مصنوعی قلت اور قیمتیں بڑھانے کے حوالے سے بننے والی ایک رپورٹ میں کئی ایسے انکشافات بھی سامنے آئے ہیں کہ جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ با اثر مافیا جو ہر حکومت میں نہ صرف اہم کردار ادا کرتا ہے بلکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی تک ان کی با آ سانی رسائی ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ کئی مرتبہ از خود قیمتیں بڑھا دیتے ہیں جس پر ان کی کوئی پکڑ نہیں ہوتی، مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیسن مافیا کے حوالے سے اس سے قبل بھی تین مختلف اداروں کی رپورٹس حکومت کو جا چکی ہیں جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ میڈیسن مافیا اس قدر طاقتور ہے کہ اس کے آ گے حکومتی ادارے بے بس نظر آ تے ہیں۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق میڈیسن کے مافیا کے حوالے سے بنائی گئی رپورٹ میں واضح طور پر لکھا ہے کہ 45ایسے سیاسی جماعتوں کے اراکین اسمبلی ہیں جن کی باقاعدہ میڈیسن کمپنیاں ہیں جب کہ سرکاری ہسپتالوں کے اہم ذمہ داران ان کے عزیز اور پرائیویٹ ہسپتالوں کے مالکان اس مافیا کا نہ صرف حصہ ہیں بلکہ پاکستان کے اندر اکثر ہسپتالوں میں ملنے والی ادویات بھی انہی مافیا کی کمپنیوں کی ہیں ۔

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لوپلیٹ ، اسکارڈ ، اسکارڈ پلس، ویلیسف، ٹونو فلیکس سمیت 55ایسی ادویات ہیں جن کی قیمتوں میں ایک ماہ پہلے ہی بیس فیصد تک اضافہ کر دیا گیا تھا اب حکومتی اعلان کے بعد دوبارہ اضافہ کر کے قیمتیں 30سے 35فیصد تک بڑھ گئی ہیں جب کہ جن ادویات کی مصنوعی قلت جان بوجھ کر پیدا کی گئی ہے ان میں تیرہ ایسی ادویات ہیں جن کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی ہے ان کا حقیقت میں سٹاک موجود ہے مگر انہیں مارکیٹ سے غائب کر کے مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے ۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 80فیصد بڑے پرائیویٹ ہسپتا لوں میں وہاں کے میڈیکل سٹوروں سے ملنے والی ادویات اسی با اثر مافیا کی ہیں جو اپنی اجاراداری قائم کئے ہوئے ہیں ۔دوسری جانب  صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے چونکہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے اس لئے بہت سی انٹرنیشنل میڈیسن کی کمپنیاں بند ہونے کا اندیشہ تھا اس لئے ان کو سہولت دینے کیلئے ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…