اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے فوجی عدالتوں کی مدت میں دوسری مرتبہ توسیع کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کرلیا، آئینی ترمیم کے ذریعے فوجی عدالتوں کی مدت میں مزید 2 سال کی توسیع کی جائیگی ٗ وزارت قانون نے آئینی ترمیم کا مسودہ بھی تیار کرلیا ہے۔ذرائع وزارت قانون کے مطابق آئینی ترمیم کا مسودہ آئندہ قومی اسمبلی
اجلاس میں پیش کیا جائیگا ٗ فوجی عدالتوں سے متعلق آئینی ترمیم پر اپوزیشن جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔واضح رہے کہ 2017 میں فوجی عدالتوں کی مدت میں 2 سال کی توسیع کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ نے آئینی ترمیم کا بل منظور کیا تھا، صدر مملکت نے منظور شدہ بل کے مسودے پر دستخط کیے تھے جس کے بعد بل آئین کا حصہ بن گیا تھا تاہم اب بل کی مدت ختم ہوچکی ہے۔