اسلام آباد(آئی این پی ) وزیرمملکت داخلہ شہریارآفریدی نے کہا ہے کہ قانون سب پرلاگوہے، میرے گھرکے افرادہوں یاکوئی اور گرفتارہونے والاجوبھی ہواسے مثالی سزاملے گی،وزیرکارشتہ دارہونے کی وجہ سے کوئی بھی قانون سے بالاترنہیں، معاملہ قانون کی سب سے بڑی کامیابی کی نشانی ہے۔پارلیمنٹ ہا ؤ س میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت داخلہ شہریارآفریدی نے کہا بلاول،مرادعلی شاہ کانام عدالتی حکم پرای سی ایل سے نکالیں گے۔گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ جنڈمیں منشیات اسمگلنگ میں گرفتارنادرآفریدی آپ کارشتہ دارہے؟ جس پر شہریارآفریدی کا کہنا تھا کہ قانون سب پر لاگو ہے، میں میرے گھرکے افرادہوں یاکوئی اور، میرے والد نے3 شادیاں کیں،میرابہت بڑاخاندان ہے، گرفتارہونیوالاجوبھی ہواسے مثالی سزاملے گی۔بلاول،مرادعلی شاہ کانام عدالتی حکم پرای سی ایل سے نکالیں گے ۔وزیرمملکت داخلہ نے کہا وزیرکارشتہ دارہونے کی وجہ سے کوئی بھی قانون سے بالاترنہیں، معاملہ قانون کی سب سے بڑی کامیابی کی نشانی ہے، یہ پولیس کوسیاسی اثرو رسوخ سے پاک کرنیکی بھی عملی مثال ہے۔