بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

آصف علی زرداری، نواز شریف دوریاں ختم کرانے کے لیے مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر متحرک،طویل ملاقات

datetime 5  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آ ئی این پی) سا بق صدر مملکت آصف زرداری اور سا بق وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان دوریاں ختم کرانے کے لیے مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر متحرک ہو گئے، ہفتہ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی ،

دونوں رہنما ؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات آدھے گھنٹے تک جاری رہی،آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کی تجویز پر نواز شریف سے ملاقات کے لیے فوری ہامی بھرنے سے معذرت کر لی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنما ؤں نے اپوزیشن جماعتوں کے خلاف کارروائیوں پر اظہارِ تشویش کیا۔آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے مستقبل میں اپوزیشن جماعتوں کی حکمتِ عملی پر بھی مشاورت کی، فضل الرحمان نے آصف زرداری کو نواز شریف سے ملاقات کے لیے آمادہ کرنے کی بھی کوششں کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی کہ موجودہ صورتِ حال میں تمام گلے شکوے ختم کر دینے چاہئیں، اور اپوزیشن جماعتوں کو مل بیٹھ کر حکمتِ عملی طے کرنی چاہیے۔فضل الرحمان نے آصف زرداری کو نواز شریف سے با ضابطہ ملاقات کی تجویز دیتے ہو ئے کہا کہ اپوزیشن کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، تاہم آصف زرداری نے ملاقات کے لیے فوری ہامی بھرنے سے معذرت کر لی۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف جیل میں ہیں، ملاقات کیسے ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پی پی رہنما نے مشاورت کے بعد آگاہ کرنے کا کہا۔ دونوں رہنما ؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات آدھے گھنٹے تک جاری رہی،آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کی تجویز پر نواز شریف سے ملاقات کے لیے فوری ہامی بھرنے سے معذرت کر لی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…