اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اتفاق گروپ اور نیشنل بینک کے درمیان تمام معاملات احسن طریقے سے حل ہونے میں شہباز شریف کا کردار مثالی ہے،تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور موجودہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے اپنے فیس بک اکائونٹ پریہ پوسٹ کیا ہے کہ ۔۔۔ یہ ہیں وہ دستاویزات جس میں صاف لکھا ہے کہ بطور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے شریف خاندان کے قرض معاف کرانے میں کوئی رعایت حاصل نہ کی۔اتفاق گروپ اور نیشنل بنک کے درمیان قرض کے معاہدے کو اتفاق رائے
سے حل کیا گیا۔شہباز شریف کی وزارت اعلیٰ کے دور میں اتفاق گروپ نے نیشنل بنک کو 5 ارب 22 کروڑ 80 لاکھ روپے قرض واپس کیا۔نیشنل بنک نے خط کے ذریعے تمام قرض بمعہ سود ، فنڈ اور دیگر چارجز کی مد میں مکمل وصولی کا سرٹیفکیٹ دیا ، خط بنک کی طرف سے شہباز شریف کی نیک نامی اور ان کے اعلیٰ کردار پہ شکریہ کیلئے بھیجا گیا۔ یہ دستاویز شہباز شریف کی بطور وزیر اعلی نیک نامی اور دیانتداری کی گواہ ہے۔دوسری طرف جہانگیر ترین اور پرویز الہی کی اربوں روپے قرض معاف کرانے کی مثالیں سامنے ہیں ۔