اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

آسیہ مسیح کے حق میں بیانات ، چیف جسٹس کیخلاف درخواست پرفیصلہ سنا دیا گیا

datetime 5  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آسیہ مسیح کے حق میں بیانات دینے پر چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف دائر درخواست خارج،روزنامہ امت  کے مطابق رجسٹرار آفس نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے کسی بھی جج کے خلاف اس کےکسی بھی فیصلے یا فیصلے کے متعلق بیان پر توہین عدالت کی پٹیشن دائر نہیں کی جاسکتی۔

سپریم کورٹ کے رولز کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ کو یہ اختیار ہے کہ وہ کسی بھی ایسی پٹیشن پر اعتراض لگا سکتا ہے جو قانون کے مطابق قابل سماعت نہ ہو، جبکہ پٹیشنر کو یہ اختیار ہے کہ وہ رجسٹرار کے اعتراض کے خلاف چیمبر اپیل دائر کرے۔انسٹیٹیوشن افسر محمد جان مروت کی جانب سے لگائے گئے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 209 کے تحت بھی اگر سپریم کورٹ کے کسی جج کے خلاف توہین عدالت کی شکایت یا اطلاع ہو تو اس متعلق بھی کاروائی کا اختیار سپریم جوڈیشل کونسل کا ہے۔چیئرمین ڈیفنس آف پاکستان حافظ احتشام احمد نے 29نومبر کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف توہین عدالت کی پٹیشن سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔واضح رہے کہ پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملعونہ آسیہ مسیح کی بریت کے خلاف نظر ثانی کی اپیل اور ملعونہ آسیہ مسیح کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے متعلق پٹیشن سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔زیر التوا کیس کے متعلق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے دورہ برطانیہ کے دوران بیان دیکر عدالت عظمی پر اثرانداز ہونے کی کوشش اور عدالتی کاروائی میں مداخلت کی ہے۔پٹیشن میں استدعا کی گئی تھی کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کی جائے۔درخواست مسترد ہونے کے بعد چیئرمین ڈیفنس آف پاکستان نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…