واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی نئی قیادت سے ملاقات کرنے کے خواہاں ہیں تاہم یہ ملاقات اسلام آباد پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کے الزام کے بغیر نہیں ہوگی، ہم پاکستان سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں، امریکی صدر نے کہا کہ میں پاکستان کے نئے حکمرانوں سے ملاقات کرنے کا خواہاں ہوں اور ہم ایسا مستقبل قریب میں کریں گے، میں نے 1.3 ارب ڈالر
ادا کرنا بند کیا ہے، یہ پانی کی طرح ہے، ہم ایسا ہی کریں گے،غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان کے یہ ریمارکس کانگریس کے قانون ساز سے امریکی حکومت کے اخراجات کے معاملے پر اختلافات پر بیان دیتے ہوئے سامنے آئے۔سینئر تجزیہ کار معید یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ٹرمپ کے اس بیان کو حتمی پالیسی بیان نہ سمجھتے ہوئے انتظار کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر بیان تو دیتے ہیں لیکن اس پروہ عمل پیرا نہیں ہوتے۔