جمعرات‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2025 

بجلی کا شارٹ فال 2800میگاواٹ سے تجاوز، شہروں اور دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کتنے گھنٹوں تک پہنچ گیا؟وجہ بھی سامنے آگئی

datetime 4  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) تربیلا پن بجلی گھرکے5 پیداواری یونٹ بند ہوگئے، تربیلا ڈیم کے صرف دویونٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، ڈیم سے 141 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 2800 میگا واٹ سے تجاوز کر گیا شہروں میں 12 جبکہ دیہی علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 800 میگا

واٹ ہے جن میں سے پن بجلی ذرائع سے 500 میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 2 ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار 7ہزار 300 میگاواٹ ہے جب کہ طلب ساڑھے بارہ ہزار میگا واٹ سے زائد ہے۔ترجمان تربیلا ڈیم کے مطابق تربیلا پن بجلی گھرکے 15 پیداواری یونٹ بند ہوگئے جس کے بعد تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں مزید کمی کا سامنا ہے۔ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم کے صرف دویونٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، ڈیم سے 141 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، ڈیم میں پانی کی آمد 14600 کیوسک، اخراج 5000 کیوسک ہے، ڈیم میں پانی کی سطح 1423.65 فٹ ہے جب کہ ڈیم کا ڈیڈ لیول 1388 فٹ ہے۔ ملک بھر میں بجلی کا بحران جاری ہے اور شارٹ فال 2800 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ بجلی کی ترسیل کی ذمہ دار کمپنیاں لیسکو، آئیسکو، میپکو اور فیسکو طویل لوڈشیڈنگ کر رہی ہیں اور بعض علاقوں میں یہ دورانیہ 12 سے 14 گھنٹے تک پہنچ چکا ہے۔ذرائع وزارت توانائی کے مطابق بجلی کی پیداوار طلب سے زیادہ ہے لیکن ٹرانسمیشن لائنز کی ٹرپنگ کی وجہ سے ترسیلی نظام میں خلل آیا۔دوسری جانب لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو)کا شارٹ فال تیسرئے روز800 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے ۔ کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ طلب و رسد میں فرق سے لوڈ مینجمنٹ کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

لوڈ مینجمنٹ کے نام پر لیسکو کے بند فیڈرز کی تعداد بڑھنے لگی ہے۔ شارٹ فال کے سبب شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔لیسکو ذرائع کے مطابق کمپنی کی ڈیمانڈ 23 سو میگاواٹ بجلی ہے اور سسٹم بہتر ہونے تک لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی )آئیسکو(ترجمان کے مطابق ٹرانسمیشن لائنز پر ٹرپنگ کی وجہ سے آئیسکو ریجن میں

بجلی کی طلب اور رسد میں فرق آگیا ہے جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے تاہم اس پر جلد قابو پالیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق آئیسکو کے پانچوں سرکلز میں مختلف دورانئے کی لو ڈ منیجمنٹ کی جارہی ہے۔لیسکو، فیسکو، میپکو اور آئیسکو میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، دھند اورٹرپنگ کے باعث ٹرانسمیشن لائنز بجلی ترسیل کرنے میں ناکام ہیں جبکہ 500 کے وی کی ٹرانسمیشن لائنز مختلف مقامات سے ٹرپ کرگئیں، پاور ڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں بجلی کی پیداواری صورتحال بہتر ہوجائے گی۔

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…