انقرہ(این این آئی)وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا انقرہ کے “اسنبوگا” انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گورنر انقرہ، میئر انقرہ اور پاکستانی سفارتخانے کے سینئر حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ایئرپورٹ پر بچوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔وزیر اعظم پاکستان
عمران خان انقرہ میں یونین آف چیمبرز اینڈ کاموڈٹی ترکی (TOBB) کی طرف سے منعقدہ پروگرام میں ترکی کے معروف کاروباری شخصیات سے خطاب کریں گے۔یونین آف چیمبرز اینڈ کاموڈٹی، ترکی کے نجی شعبے کی سب سے بڑی تنظیم ہے جس کی رکن تنظیموں کی تعداد 365 ہے۔