بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مہمند ڈیم ٹھیکہ بڑا سکینڈل قرار، وزیر تجارت عبدالرزاق دائودکی کمپنی ڈیسکون کو ٹھیکہ دلوانےکیلئےدوسری کمپنیوں کو کیسے راستے سے ہٹایا گیا؟ سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے

datetime 3  جنوری‬‮  2019 |
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنـٹیرنز کے سیکریٹری جنرل سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہاہے کہ مہمند ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ ڈیسکون پاکستان کو دیا گیا ہے جو کہ وزیر اعظم کے مشیر تجارت کی کمپنی ہے ٗٹھیکہ دینا انتہائی غیر اخلاقی ہے اور یہ ایک بہت بڑے اسکینڈل کی ابتدا ہے جس کی شفاف طریقے سے تحقیقات ہونی چاہئیں۔ ایک بیان میں سینیٹر فرحت اللہ بابر نے

کہا کہ پارٹی نے دو روز تک انتظار کیا کہ حکومت کی جانب سے کوئی قابل قدر وضاحت آئے گی لیکن جب حکومت نے وضاحت دی تو اس سے بہت سارے مزید سوالات سامنے آگئے اور حکومت کی جانب سے کسی معقول وضاحت نہ آنے کے بعد پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ اس ٹھیکے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور جب تک تحقیقات جاری رہتی ہیں تو وزیر تجارت کو اپنا عہدہ چھوڑ دیانا چاہیے۔ فرحت اللہ بابر نے سوال اٹھائے کہ کیا یہ درست ہے کہ دیگر دوسرے بولی دینے والوں کی بولیاں ٹیکنیکل بنیادوں پر مسترد کرکے ڈیسکون کے لئے میدان خالی چھوڑ دیا گیا؟ انہوں نے پوچھا کہ کیا یہ ضروری نہیں کہ دیگر بولیاں دینے والے نااہل ہوگئے تو نئی بولیوں کے لئے دوبارہ نئے سرے سے اعلان کیا جاتا؟ انہوں نے کہا کہ کیا یہ بات درست ہے کہ ڈیسکون نے اپنی بولی عام انتخابات کے بعد جمع کرائی؟ انہوںنے یہ بھی پوچھا کہ دیگر بولیاں دینے والوں کی نااہلی کے کتنے عرصے بعد ڈیسکون کی بولی کھولی گئی تھی؟ انہوںنے یہ سوال بھی کیا کہ کیا یہ بات درست ہے کہ پیپرا رولز اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ صرف ایک واحد بولی کو قبول کر لیا جائے؟ اس شرط کو نظرانداز کرنے کے لئے کیا طریقہ اپنایا گیا؟یہ وضاحت کے ڈیسکون اس جوائنٹ وینچر میں صرف 30فیصد کا حصہ دار ہے انتہائی مضحکہ خیز ہے اور یہ معاملے کو چھپانے کی مجرمانہ کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ

صرف دوروز قبل خیبرپختونخواہ اسمبلی کے سابق اور موجودہ اسپیکر صاحبان اسمبلی میں ایک سینئر افسر کی تقرری کے معاملے اختیارات کے ناجائز استعمال کے مرتکب پائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ روز قبل ہی کابینہ نے سی ڈی اے کو حکم دیا کہ وہ وزیراعظم کی بنی گالہ میں رہائش گاہ کو ریگولرائز کرنے کے لئے سی ڈی اے کے ماسٹر پلان میں تبدیلی کرے۔

ابھی اس اسکینڈل کی بازگشت ختم نہیں ہوئی تھی کہ مہمند ڈیم کا اسکینڈل سامنے آگیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنے گھر کو صاف کرے اور یہ بھی کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نہ صرف حکومتی کرپٹ عناصر کو بے نقاب کرے گی بلکہ ان کا پیچھا بھی کرے گی چاہے وہ کتنے ہی اعلیٰ عہدے پر فائز کیوں نہ ہوں اور اخلاقی طور پر کتنے ہی گرے ہوئے ہی کیوں نہ ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…