منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

اسرائیل کو نہیں مانتے۔۔۔!! پاکستان نے بھارت اور بنگلہ دیش بارے بھی کیادھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 3  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا ٗ وزیر اعظم جنوری میں ہی قطر کا دورہ کرینگے ٗ عالمی برادری بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری بند کرانے کا مطالبہ کرے ٗ کلبھوشن کا مقدمہ عدالت میں ہے ٗ عدلیہ کے احترام میں اس پر تبصرہ نہیں کریں گے ٗ سرجیکل سٹرائیک ہوئی ہی

نہیں ٗبھارتی میڈیا خود اس پر بول رہا ہے ٗ ڈرون کھلی خلاف ورزی ہے جس مذمت کرتے ہیں ٗہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ٗ بلغاریہ پاکستانی سفارت خانے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کی جارہی ہیں ٗتفتیشی افسر کی رپورٹ آنے پر معاملہ نیب کو بھجوایا جائیگا ٗ اسلم اچھو کے افغانستان میں مارے جانے سے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں ٗافغان حکومت نے اس حوالے سے کوئی سرکاری اطلاع نہیں دی ٗ پاکستان بنگلہ دیش کی نئی حکومت کو خوش آمدید کہتا ہے ٗامید کرتے ہیں کہ ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر آگے بڑھیں گے۔ جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ کے دور ان بتایا کہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ٗبھارتی مقبوضہ کشمیر میں مذید 8 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ عالمی برادری بھارت سے ان انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری بند کرانے کا مطالبہ کرے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم جنوری میں ہی قطر کا دورہ کریں گے تاہم تاریخوں کا تعین جلد کر لیا جائے گا ٗدو طرفہ مشاورت سے جلد تاریخ کا تعین کردیا جائے گا۔ انہوںنے بتایا کہ بلغاریہ میں پاکستانی سفارتخانے میں کرپشن کے حوالے سے کچھ رپورٹس سامنے آئی تھیں۔ ترجمان نے کہا کہ بلغاریہ پاکستانی سفارت خانے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کی جارہی ہیں ٗتفتیشی افسر کی رپورٹ آنے پر معاملہ نیب کو بھجوایا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق سنگا پور میں ڈپٹی ہائی کمشنر کو بلایا کر مبینہ بدعنوانی پر پوچھ گچھ جارہی ہے ترجمان نے کہاکہ روم میں ہمارے سفارتخانے کے حوالے سے بھی انکوائری کی گئی ہے ٗرپورٹ میڈیا کے ساتھ شیئر کی جائے گی ۔ ترجمان نے کہا کہ کلبھوشن کا مقدمہ اس وقت عدالت میں ہے ٗاس حوالے سے معلومات حقائق کے برعکس ہیں ٗہم عدلیہ کے احترام میں اس پر تبصرہ نہیں کریں گے۔

ترجمان نے صدر ٹرمپ کا پاکستانی قیادت سے ملاقات کی خواہش کے اظہار کے حوالے سے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان امریکہ کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔ انہوںنے کہا کہ صدر ٹرمپ نے یکم جنوری 2018 کے ٹویٹ کے بعد اپنا مؤقف بدل لیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان علاقائی ممالک کے ساتھ تعاون اور روابط جاری رکھے گا ٗوزیر خارجہ نے اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں

چین روس افغانستان ایران کے دورے کئے۔ انہوںنے کہا کہ اسلم اچھو کے افغانستان میں مارے جانے سے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں ٗافغان حکومت نے اس حوالے سے کوئی سرکاری اطلاع نہیں دی ٗافغانستان اس معاملہ کو واضح کرے کہ پاکستان میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر وہاں کیوں پناہ لیئے ہوئے تھا۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان

بنگلہ دیش کے تعلقات کو آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں ٗپاکستان بنگلہ دیش کی نئی حکومت کو خوش آمدید کہتا ہے ٗامید کرتے ہیں کہ ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر آگے بڑھیں گے۔ ترجمان نے جرمن سفیر کے پاکستان کے مسائل پر ٹوئٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں موجود تمام سفیروں کو نقل و حرکت مکمل آزادی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان ویانا کنونشن کا مکمل احترام کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ جرمن سفیر متعلقہ حکام کو بتا کر سفر کرتے ہیں ۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ بھارت بات نہیں کر رہا تو اس کے ہم ذمہ دار نہیں تاہم ہماری پالیسی بہت واضح ہے ٗمقبوضہ کشمیر پہلا نکتہ ہے جس پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ ایک سوال پر انہو ں نے کہا کہ سرجیکل سٹرائیک ہوئی ہی نہیں ٗبھارتی میڈیا خود اس پر بول رہا ہے۔ ایک اور سوال پر انہوںنے کہا کہ ڈرون کھلی خلاف ورزی ہے ٗایسی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں انہوںنے واضح کیا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…