ہفتہ‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کی مالی امداد پر چین پہلی مرتبہ کھل کر سامنے آگیا ،کیاشاندار اعلان کردیا؟دشمنوں کومرچیں لگ گئیں

datetime 3  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(سی پی پی )چین نے کہا ہے کہ پاکستان کے کم ہوتے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے مالی مدد کرر ہے ہیں ۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کینگ نے بریفنگ میں بتایا کہ چین نے امداد، تجارت، سرمایہ کاری اور تمام عملی تعاون کے ذریعے پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے فروغ اور تعاون کے لیے پیش کش کی تھی اور یہ پیش کش جاری رہے گی۔

ان کی جانب سے یہ جواب فنانشل ٹائمز کی اس رپورٹ سے متعلق سوال پر دیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ چین نے پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی مزید قدر کم ہونے سے روکنے کے لیے کم از کم 2 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا تھا۔اس رپورٹ کے بعد چینی حکام کی جانب سے یہ پہلی مرتبہ تصدیق کی گئی کہ بیجنگ نے اسلام آباد کو مالی پیکیج دینے کی منصوبہ بندی کی تھی۔غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق لو کینگ نے بتایا کہ پاکستان اور چین تمام موسم کے اسٹریٹجک پارٹنر ہیں اور دونوں متعلقہ تعاون پر ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔ چین کی جانب سے جو امداد پاکستان کو دی جارہی ہے اس کی شرائط ابھی معلوم نہیں تاہم یہ قیاس آرائیاں کی جارہی کہ یہ قرض زیادہ شرح پر دیا جارہاہے ۔ خیال رہے کہ نومبر کے مہینے میں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ بیجنگ کے دوران پاکستان نے رسمی طور پر چینی امداد کی کوشش کی تھی، جس کے بعد چینی قیادت نے وعدہ کیا تھا کہ وہ معاشی بحران سے نکالنے میں پاکستانی کی مدد کرے گا لیکن اس بارے میں تفصیلات پر سرکاری اور ماہرین کی سطح کے اجلاس میں تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ابتدائی طور پر یہ کہا گیا تھا کہ چینی پیکیج میں پاک چین تجارتی عدم توازن کو دور کرنے کے لیے کرنسی کے تبادلہ کا انتظام اور چینی منڈوں میں پاکستانی مصنوعات کی رسائی میں اضافہ شامل ہوگا۔

اس کے علاوہ لی کینگ نے اپنے بیان میں بھی اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ یہ ایک جامع پیکیج ہوگا۔دوسری جانب پاکستان چینی اکویٹی مارکیٹ سے ایک ارب ڈالر تک پاؤنڈا بانڈ بڑھانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، اس کے علاوہ پاکستان اور چین اربوں ڈالر کے انفرااسٹرکچر اور مواصلاتی منصوبے سی پیک کو مشترکہ طور پر شروع کیا ہوا ہے۔واضح رہے کہ اب تک سی پیک کے تحت کل 18 ارب 90 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے 22 ابتدائی منصوبے مکمل ہوگئے یا تکمیل کے مراحل میں ہے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…