ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

کراچی کے امن کو برباد کرنے کے پیچھے کون ملوث،دہشتگردانہ واقعات کے تانے بانے کہاں سے جا ملے؟کھوج لگا لیا گیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کراچی کے امن کو خراب کرنے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث نکلی ۔ حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں را کے سلیپر سیلز نے شہر قائد کے امن کو خراب کیا۔ نجی ٹی وی  کے مطابق کراچی کے امن کو برباد کرنے کے پیچھے  بھارتی ایجنسی کی سازش بے نقاب ہو گئی۔ کراچی میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کی گتھیاں سلجھنے لگیں۔ بین الاقوامی قوتوں کو شہر قائد کی رونقیں کھٹکنے لگیں۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ شہر میں دہشت گردی کے واقعات کے تانے بانے

بھارتی خفیہ ایجنسی ‘‘را’’ سے ملے ہیں۔ تمام واقعات کے لیے سلیپر سیلز کو استعمال کیا گیا۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ قائد آباد کے دھماکے اور چینی قونصل خانے پر حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے سلیپر سیل استعمال ہوئے ۔ ڈیفنس میں گاڑی میں مبینہ دھماکے اور حالیہ سیاسی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ‘‘را’’ کے سلیپر سیل استعمال کیے گئے ۔ تفتیش کاروں نے اب تک 7 سے زائد افراد کو حراست میں لے کرتفتیش شروع کر دی ہے ۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں کراچی میں امن وامان کی صورتحال خراب ہوئی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…