پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

سی پیک کے تحت 40 ارب ڈالر قرض فوری واپس کرنے کی رپورٹس بے بنیاد قرار،چین سچائی سامنے لے آیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی)چینی سفارت خانے نے سی پیک کے تحت 40 ارب ڈالر قرض چین کو واپس کرنے کی رپورٹس بے بنیاد قرار دے دیں۔چینی سفارت خانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سی پیک چین اور پاکستان کے درمیان معاشی تعاون کا ایک اہم منصوبہ ہے اور سی پیک کے تمام منصوبے دونوں ملکوں کے درمیان اتفاق رائے کی بنیاد پر ہیں۔

سفارتخانے کے بیان میں کہاگیا کہ سی پیک کے تحت 22 قلیل المدتی منصوبے مکمل ہو چکے یا زیر تعمیر ہیں اور ان منصوبوں کی لاگت 18.9 ارب ڈالر ہے جو کہ انفراسٹرکچر کی تعمیر اور توانائی سے متعلق ہیں۔چینی سفارت خانہ نے بتایا کہ انفراسٹرکچر کے منصوبوں کیلئے پاکستان کو 5.874 ارب ڈالر رعایتی قرضہ دیا گیا اور حکومت پاکستان اس قرض کی واپسی 2021 سے شروع کریگی۔چینی سفارت خانے کے مطابق چینی کمپنیوں اور شراکت داروں نے توانائی کے شعبہ میں 12.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جس میں سے 9.8 ارب ڈالر کمرشل بینکوں سے تقریباً 5 فیصد شرح سود پر لیے گئے اور حکومت پاکستان نے اس قرض کی واپسی سی پیک کے تحت نہیں کرنی۔چینی سفارت خانہ کا جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ چینی حکومت نے ایکسپریس ایسٹ بے گوادر کیلئے بغیر سود قرض فراہم کیا ہے، چینی حکومت نے روزگار کے منصوبوں کیلئے گرانٹ فراہم کی ہے، پاکستان صرف 6.017 ارب ڈالر قرض واپس اور اس پر سود ادا کریگا۔چینی سفارت خانے کے مطابق وزیراعظم کے دورہ چین میں دونوں ملکوں نے سی پیک کی تکمیل کے عزم کا اعادہ کیا اور 8 ویں جے سی سی اجلاس میں سماجی، اقتصادی جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔چینی سفارتخانے نے بتایا کہ چین سی پیک کیلئے پاکستانی عوام کی حمایت کو سراہتا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ سی پیک چین پاکستان کیلئے ایک اہم منصوبہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…