اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

شریف برادران ،زرداری کیلئے بھی ایک بیرک کا بندوبست کرلیں کیونکہ۔۔۔پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی والوں کو دن میں تارے دکھا دئیے

datetime 30  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی ) پنجاب میں تحریک انصاف کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا سندھ میں وہی حشر ہوگا جو نواز لیگ کا پنجاب میں ہوا ہے۔مختلف وفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کے دوران علیم خان نے کہا کہ سندھ کے عوام کو لوٹنے والوں کو اب حساب دینا ہوگا اور آصف علی زرداری کی سندھ کارڈ کھیلنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔پنجاب کے سینئر وزیر نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں پر الزامات لگانے والوں کا اپنا ہی کچا چٹھا کھل گیا اور وہ جے آئی ٹی کے

الزامات کا جواب دینے کی بجائے بغلیں جھانک رہے ہیں۔علیم خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف خوشی منائیں کہ ان کے علی بابا اور چالیس چور قابو آ گئے اور اب شریف برادران آصف زرداری کے لیے بھی ایک بیرک کا بندوبست کرلیں۔یاد رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ سامنے آنے اور اس کی روشنی میں پیپلز پارٹی کی قیادت سمیت دیگر رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کے بعد سندھ میں گورنر راج اور صوبائی حکومت کو تبدیل کیے جانے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…