اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی معروف روحانی شخصیت پیر پنجر نے پیش گوئی کی ہے کہ عمران خان صوبائی اور قومی اسمبلی توڑ کر صدارتی نظام نافذ کریں گے۔پاکستان کے بلدیاتی اداروں کو پاور ملے گی اور جوپاکستان کا لوٹا ہوا مال ہے وہ واپس لائے گا۔اب ہمارا ملک اسی طرف جا رہا ہے۔ پیر پنجر کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان موجودہ نظام کو کھینچ کر اور توڑ کر صدارتی نظام نافذ کرینگے۔قومی اور صوبائی اسمبلیاں زمین بوس کر کے بلدیاتی
نظام کو مضبوط اور پاکستان سے لوٹی ہوئی ایک ایک پائی واپس لائے گا۔ملک کے لوٹے ہوئے خزانے کی ایک ایک پائی برآمد ہو گی۔عمران خان کے دور میں پاکستان میں اللہ کے نبی ؐ کا دین نافذ ہو گا۔ اللہ کا دین نافذ ہونا ہی ہونا ہے کیونکہ یہ ملک دین کے لیے بنا ہے۔اسلام آباد اسلام کا ہیڈ کوارٹر ہو گا۔ پیر پنجر نے مزید پیشگوئی کہ فوج میں 28 ویں بریگیڈ بنائی جائے گی۔واضح رہے کہ پیر پنجر کی اس سے پہلے بھی کئی پیشگوئیاں سچی ثابت ہوئی ہیں۔