منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

چین نے پہلی مرتبہ سی پیک کے تحت پاکستان پر واجب الادا قرضوں کی تفصیلات جاری کر دیں

datetime 29  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) چین نے پہلی مرتبہ سی پیک کے تحت پاکستان پر واجب الادا قرضوں کی تفصیلات جاری کر دیں، پاکستان کے ذمے 40 ارب ڈالرز کا قرضہ ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، سی پیک کے تحت چین نے پاکستان کو 6 ارب ڈالز کا واجب الادا قرضہ دیا ہے جس کی ادائیگی 2021 سے شروع ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق چینی حکام نے پاکستان پر سی پیک کے تحت 40 ارب ڈالرز سے زائد قرضہ واجب الادا ہونے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

چین نے مغربی میڈیا کی جانب سے کیے جانے والے پراپیگنڈا کے بعد پہلی مرتبہ سی پیک کے تحت پاکستان پر واجب الادا قرضوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ چینی حکام کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان پر سی پیک کے تحت واجب الادا قرضے صرف 6 ارب ڈالرز ہیں جو کہ صرف 2 فیصد کی شرح سود پر فراہم کیا گیا ہے۔حکومت پاکستان کو سی پیک کے تحت صرف 6 ارب ڈالرز کا قرضہ واپس کرنا ہے۔6 ارب ڈالرز کے قرضے کی واپسی کا سلسلہ 2021 سے شروع ہو گا جبکہ قرضہ 25 سے 30 برس کی مدت کے دوران واپس کیا جا سکے گا۔ چینی حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ سی پیک منصوبے کے تحت جاری کیے جانی والی دیگر رقوم سرمایہ کاری ہیں نہ کہ قرض۔ سی پیک منصوبے کے تحت توانائی اور دیگر شعبوں کیلئے چینی کمپنیوں نے قرضے حاصل کیے ہیں۔ چینی کمپنیوں کی جانب سے حاصل کردہ قرضوں کا حجم 12 ارب ڈالرز سے زائد ہے۔یہ قرضے کمرشل بینکوں کی جانب سے حاصل کیے گئے ہیں۔ 12 ارب ڈالرز سے زائد کے یہ قرضے چینی کمپنیوں کو واپس کرنا ہوں گے۔ یہ قرضے پاکستان کی حکومت کے ذمے نہیں ہیں۔ جبکہ سی پیک منصوبے کے تحت شاہراہوں کا جو جال بچھایا جا رہا ہے، وہ چینی حکومت کی امداد کے تحت ہے۔ شاہراہوں کی تعمیر کیلئے درکار سرمایہ چینی حکومت فراہم کر رہی ہے۔ چینی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ یہ سرمایہ قرضہ نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…