کرتارپور راہداری سے سکھوںکا پاکستان میں داخلہ !! ویزہ فری انٹری مگر پاسپورٹ لازمی،پاکستان نے بھارت کو 59صفحات پر مشتمل اورکون کونسی تجاویز بھجوا دیں، پڑھئے تفصیلات

29  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) کرتارپورکوریڈرسے متعلق پاکستان کی طرف سے 59 صفحات پرمشتمل تجاویزبھارت کو بھجوادی گئیں،یاتریوں کے پاس بھارت کا قابل معیاد پاسپورٹ ہونا ضروری ہوگا،یاتری کم ازکم 15 افراد کے گروپ کی شکل میں آسکیں گے، پاکستان کی طرف سے بھارتی سکھ یاتریوں کو خصوصی پرمٹ جاری کیا جائے گا، بھارتی یاتریوں کو اپنی حکومت سے سیکیورٹی کلیئرنس

سرٹیفکیٹ بھی حاصل کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق کرتارپورکوریڈرسے متعلق پاکستان کی طرف سے 59 صفحات پرمشتمل 14 اہم تجاویزبھارت کو بھجوادی گئیں ہیں۔ تجاویزکے مطابق کرتارپورکوریڈورکے ذریعے بھارتی یاتریوں کوویزافری انٹری دی جائے گی، دونوں ممالک اپنی حدود میں سہولتی سنٹراورسیکیورٹی چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی، یاتری کم ازکم 15 افراد کے گروپ کی شکل میں آسکیں گے، پاکستان کی طرف سے بھارتی سکھ یاتریوں کو خصوصی پرمٹ جاری کیا جائے گا اوردونوں ممالک یاتریوں کا ریکارڈ مرتب کریں گے جس میں ان کا نام ، سفری ریکارڈاوردیگرتفصیلات شامل ہوں گی۔تجاویزمیں مزید کہا گیا کہ بھارتی حکومت یاتریوں کی فہرست کم ازکم تین روزقبل پاکستان کوفراہم کرے گی،پاکستان کی طرف سے بھارتی سکھ یاتریوں کو خصوصی پرمٹ جاری کیا جائے گا اوردونوں ممالک یاتریوں کا ریکارڈ مرتب کریں گے جس میں ان کا نام ، سفری ریکارڈاوردیگرتفصیلات شامل ہوں گی۔تجاویزمیں مزید کہا گیا کہ بھارتی حکومت یاتریوں کی فہرست کم ازکم تین روزقبل پاکستان کوفراہم کرے گی، یاتریوں کے پاس بھارت کا قابل معیاد پاسپورٹ ہونا ضروری ہوگا، گوردوارہ دربارصاحب صبح 8 سے شام 5 بجے تک کھلا رہے گا۔تجاویز میں مزید کہا گیا کہ پاکستان روزانہ 500 یاتریوں کو پرمٹ جاری کرے گا تاہم پاکستان بغیرکوئی وجہ بتائے پرمٹ منسوخ کرسکے گا جب کہ بھارتی یاتریوں کو اپنی حکومت سے سیکیورٹی کلیئرنس سرٹیفکیٹ بھی حاصل کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…