پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

سپیکر قومی اسمبلی کے برطانیہ پہنچنے پرہنگامہ آرائی ،کارکنوں کی نعرے بازی‘ پی ٹی آئی کے دونوں گروپ گتھم گتھا ،واقعہ کیوں پیش آیا؟ پاکستان کی ہر جگہ جگ ہنسائی ہونے لگی

datetime 29  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانچسٹر(سی پی پی ) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے برطانیہ پہنچنے پر ہنگامہ آرائی ہوگئی، اسد قیصر کی ظہرانے میں شرکت سے معذرت پر کارکنان نے ان کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی کی ۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قصر مانچسٹر ائیرپورٹ پہنچے تو عمران خان لورز کی جانب سے ظہرانے کی دعوت دی گئی۔ اسد قیصر نے خرابی صحت کا عذر پیش کرتے ہوئے پروگرام میں جانے سے معذرت کی، جس پر پی ٹی آئی کے بعض کارکنان نے ان کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔

احتجاج پر دوسرے گروپ کے کارکنان الجھ پڑے اور آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔ واقعے پر قونصل جنرل آف پاکستان عامر آفتاب نے افسوس کا اظہارِ کیا کہا واقعہ پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بنا۔ دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب کا احتساب میرٹ پر ہونا چاہیے،کسی کیخلاف انتقامی کارروائی نہیں ہونی چاہیے، پاکستان کواس وقت بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا شہبازشریف کو وزیراعظم کے مشورے سے پی اے سی کا چیئرمین بنایا گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…