ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

پنجاب میں نئی تاریخ رقم ،پہلی مرتبہ صوبائی کابینہ کا اجلاس لاہور سے باہر کسی دوسرے شہر میں ہوگا،اضافی خرچہ بچانے کیلئے کابینہ کے تمام اراکین کیسے بہاولپور پہنچے؟

datetime 29  دسمبر‬‮  2018 |

بہاولپور (سی پی پی) پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبائی کابینہ کا اجلاس لاہور سے باہر کسی دوسرے شہر میں ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اجلاس میں شرکت کیلئے بہاولپور پہنچ گئے، اضافی خرچہ بچانے کیلئے کابینہ کے تمام اراکین بذریعہ ٹرین بہاولپور پہنچے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کا اجلاس آج بروز ہفتہ کو بہاولپور میں ہوگا ۔اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کریں گے ۔

اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزرا سمیت دیگر اعلی افسران بہاولپور روانہ ہو گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں 20نکاتی ایجنڈا زیر بحث آئے گا ۔وزیراعلیٰ کی زیرصدارت امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق بھی اجلاس ہوگا جبکہ وزیراعلیٰ کو بہاولپور کے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کی سکیموں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے وکلا اور بہاولپور چیمبر آف کامرس کا وفد بھی ملاقات کرے گا۔ تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اورپارٹی عہدیداران سے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کریں گے۔ کابینہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے صوبائی وزرا اضافی خرچہ بچانے کیلئے ٹرین کے ذریعے بہاولپور روانہ ہوئے ۔ یہ پہلا موقع ہے جب پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبائی کابینہ کا اجلاس لاہور سے باہر کسی دوسرے شہر میں ہوگا۔اس حوالے سے صوبائی وزیرِ ہاؤسنگ و اربن ڈیویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ کے اجلاس کا بہاولپور میں انعقاد جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ ہمارا اظہارِ یکجہتی ہے اور اسکا مقصد جنوبی پنجاب کے عوام کا احساسِ محرومی ختم کرنا ہے۔ کفایت شعاری کا صرف عزم نہیں بلکہ عمل کے ذریعے پرچار کریں گے۔ دوسرے صرف کہتے ہیں ہم کرکے دکھا رہے ہیں۔ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ صوبائی وزرا کا بذریعہ ٹرین سفر کرنا کفایت شعاری کی بہترین مثال ہے۔ ہم اپنی سرکاری گاڑیوں پر بھی جا سکتے تھے لیکن ہم نے ذاتی جیب سے پیسے ڈال کر عوامی سفر کو ترجیح دی۔ ہم عوامی مسائل کے حل کے صرف دعوے نہیں عملًابھی کر کے دکھائیں گے۔ وزرا کی واپسی بھی بذریعہ ٹرین ہی ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…