جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کی حکومت کا ایک اور کارنامہ ،کاغذ کی کتابوں کا زمانہ گیا، اب بچے ڈیجیٹل کتابیں پڑھیں گے،انقلابی منصوبے کا افتتاح کردیا گیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی ( آن لائن )صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس نے چوتھی اورپانچویں جماعت کے طالبعلموں کیلئے ڈیجیٹل ٹیکسٹ بکس منصوبے کا افتتا ح کر دیا، ڈیجیٹل نصابی کتب کی فراہمی سے دونوں جماعتوں کے بچوں کو تعلیمی تصورات سمجھنے میں مدد ملے گی ،تمام طالبعلم ایپلی کیشن کوفری ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں ۔

طالبعلم ڈیجیٹل ٹیکسٹ بکس نصاب سے آگاہی کے ساتھ تعلیمی ویڈیوز اور دیگر مواد سے اپنی تعلیمی قابلیت میں بہتری لا سکتے ہیں ڈیجیٹل ٹیکسٹ بکس کا اجراء 100روزہ منصوبے کی جانب اہم پیش رفت ہے ڈیجیٹل ٹیکسٹ بکس کا منصوبہ پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے مکمل کیا گیا ہے حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ تعلیم کیلئے استعمال کر کے ڈیجیٹل انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے ڈیجیٹل نصابی کتب کیلئے انڈرائیڈ ایپلی کیشن بھی لانچ کی جا چکی ہے پنجاب حکومت فروغ تعلیم کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بڑی مہارت سے استعمال کر رہی ہے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ٹیکنالوجی کا فروغ پنجاب حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے غریبوں کے بچوں کو گھر بیٹھے جدید تصورات سے آگاہی حاصل ہو گی حکومت نے غریب اور امیر طالبعلموں کے درمیان فرق کو ٹیکنالوجی کے ذریعے مٹا دیا ہے ۔ای لرننگ پروگرام سے نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان کے طلبا و طالبات استفادہ کرسکیں گے ای لرننگ پروگرام کے تحت طلبا و طالبات تعلیمی اداروں اور گھربیٹھ کرنصابی کتب اور متعلقہ مواد سے استفادہ کر سکیں گے۔ صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس نے تقریب کے دوران پراجیکٹ ٹیم ممبران میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

تقریب میں سپیشل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن غلام فرید، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈحبیب الرحمان گیلانی، چیئرمین پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ محمد اکرم، متعلقہ افسران اور اساتذہ نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…