منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

سندھ سے آنیوالی چیخیں منی لانڈرنگ کی ہیں،وزیراعظم عمران خان نے منی لانڈرنگ کیخلاف ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اقدام کاا اعلان کردیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے منی لانڈرنگ کیخلاف ملکی تاریخ کے سب سے بڑے آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ سے کل سے چیخیں آنا شروع ہوگئی ہیں، یہ چیخیں منی لانڈرنگ کی ہیں،ملک کے بڑے مسائل منی لانڈرنگ کی وجہ سے ہیں، اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پاکستان سے سالانہ 10 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہورہی ہے،آئی ایم ایف کے پاس جانے کی جلدی نہیں، آئی ایم ایف پاکستان کو بہتر شرائط پر قرضہ دے گا۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے مسائل منی لانڈرنگ کی وجہ سے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پاکستان سے سالانہ 10 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہورہی ہے اور ہم منی لانڈرنگ کیخلاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سندھ سے کل سے چیخیں آنا شروع ہوگئی ہیں، یہ چیخیں منی لانڈرنگ کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے چار ماہ بڑے مشکل گزارے ہیں، بجلی، گیس اور پی آئی اے سمیت ہر جگہ خسارہ ہی خسارہ تھا، اب بھی پاکستان کو چیلنجز درپیش ہیں تاہم بحرانی صورتحال نہیں، میں جتنا آج مطمئن ہوں پہلے نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ سارے مسائل کی وجہ بد انتظامی ہے، اسے درست کرلیں تو مسئلے حل ہوجائیں گے، ماضی میں اسٹرکچرل اصلاحات پر کسی نے عمل نہیں کیا۔وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے مالی امداد سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کی کوئی جلدی نہیں، آئی ایم ایف پاکستان کو بہتر شرائط پر قرضہ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف آمدن بڑھانے اورخرچے کم کرنے پر زور دیتا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے امریکہ سمیت پوری دنیا سے تعلقات بہتر ہورہے ہیں، بھارت کیساتھ تعلقات میں بھی بہتری آرہی ہے، اس میں صرف رکاوٹ یہ ہے کہ بھارت میں الیکشن ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان 12 کروڑ نوجوانوں کی آبادی پر مشتمل ہے، ہم غربت کے خاتمے کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام لارہے ہیں، میں جلد اس حوالے سے جامع پروگرام کا اعلان کروں گا۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…