منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

میں اپنی ماں اور نانا کی قبروں کیساتھ غداری نہیں کر سکتا ہاں اگر یہ کام کرو تو میں ساتھ ہوں، بلاول کا حیران کن قدم وزیراعظم عمران خان کو اب تک کی سب سے بڑی پیش کش کر دی

datetime 28  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ (نیوز ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم بھٹو والے ہیں ان کے ای سی ایل سے ڈرنے والے نہیں، پیپلز پارٹی ای سی ایل کی وجہ سے تحریک نہیں عوام کے لیے تحریک چلائے گی، بلا تفریق احتساب ہوگا تو نیب ترمیمی بل کی حمایت کریں گے،بے نظیر کی تمام سیاسی زندگی 1973کے آئین کی بحالی کیلئے تھی، اب میں کیسے ان قبروں سے غداری کر کے

اس آئین پر آنچ آنے دوں، ہم انتقام کی سیاست نہیں ایک نظریہ کی سیاست کے قائل ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سوسائٹی میں شعور پیدا کرنا پڑے گا، تعلیمی معاملات کو سرفہرست دیکھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم بھٹو والے ہیں ان کے ای سی ایل سے ڈرنے والے نہیں، پیپلز پارٹی ای سی ایل کی وجہ سے تحریک نہیں عوام کے لیے تحریک چلائے گی، بلا تفریق احتساب ہوگا تو نیب ترمیمی بل کی حمایت کریں گے۔بلاول نے کہا کہ ہم نہ این آر او چاہتے ہیں نہ اپوزیشن میں کٹھ پتلی ہوتے ہیں، تحریک صرف عوامی ایشوز اور پیپلز پارٹی کے نظریے پر چلے گی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم پہلے بھی نہیں لھاگے تھے ہم اب بھی نہیں بھاگیں گے، ہم بھاگنے والے نہیں ہیں، خون دینے والے ہیں، یہ جو جعلی رپورٹس بنائی جا رہی ہیں ہم اس کو ناکام بنائیں گے، مراد علی شاہ اس ملک کے سب سے مشہور وزیراعلیٰ ہیں، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ ایک قابل شخصیت کے مالک ہیں، مراد علی شاہ نے اپنے ملک کی خدمت کی ہے، سندھ میں ترقیاتی کام کے ساتھ صحت کے کام پر بھی توجہ دی جا رہی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ مراد علی شاہ ایک بہترین وزیراعلیٰ ہیں، میں نے اپنی الیکشن مہم میں کہا تھا کہ یہ لوگ کٹھ پتلی حکومت بنانا چاہتے ہیں، ہم نے 73کے آئین کو بحال کیا ہے، بے نظیر کی تمام سیاسی زندگی 1973کے

آئین کی بحالی کیلئے تھی، اب میں کیسے ان قبروں سے غداری کر کے اس آئین پر آنچ آنے دوں، ہم انتقام کی سیاست نہیں ایک نظریہ کی سیاست کے قائل ہیں، میں سمجھتا ہوں اس وقت وفاق کمزور ہوتا جا رہا ہے، پورے پاکستان میں جہاں بھی نظر ڈالی جائے لوگ ناراض ہیں،حکومت نے غریب عوام کو مہنگائی کے سونامی میں دبا دیا ہے، ہم بھاگنے والے نہیں، پاکستان پیپلز پارٹی اگر تحریک چلائے گی

تو وہ عوام اور جمہوریت کیلئے ہو گی، ہم انسانی حقوق کیلئے تحریک چلائیں گے، یہ جو فاروڈ بلاک بن رہے ہیں، وہ ہمارے مخالفین کے دماغوں میں ہی بن رہے ہیں، ہر ادارے کا احتساب ہونا چاہیے، علیمہ خان، علیم خان و دیگر کیلئے این آراو ہے لیکن اپوزیشن کیلئے انتقامی کاروائی چل رہی ہے، ہم نہ این آر او چاہتے ہیں اور نہ کٹھ پتلی حکومت میں لوگ این آر او دلانے کیلئے ہوتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…