جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

برطانیہ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئےاپنا خزانے کا منہ کھول دیا گزشتہ 5 ماہ میں کتنے ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری پاکستان میں کر دی؟

datetime 28  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )رواں مالی سال کے ابتدائی 5ماہ میں برطانیہ نے پاکستان میں 79ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی ۔ اسی طرح گزشتہ دس سالوں میں برطانیہ نے پاکستان میں کل 2 ہزار421 ملین ڈالر مالیت کی براہ راست سرمایہ کاری کی۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے والے 5بڑے ممالک ہیں ۔ سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے

دوران جولائی سے لیکر نومبرتک برطانیہ نے پاکستان میں 79 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی۔قبل ازیں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غربت کا خاتمہ اور کمزور طبقے کو اٹھانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ریاست احساس کا نام ہے ، یہ معاشرے کے کمزور طبقوں کو اوپر اٹھانے میں اپنا کردار ادا کرتی ہے،غربت کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے کہ اس سلسلے میں جاری مختلف پروگرامزکے درمیان کوارڈینیشن اور ربط ہو۔ جمعہ کو چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔ڈاکٹر ثانیہ نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے مختلف معاملات پر وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی ۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا غربت کا خاتمہ اور کمزور طبقے کو اٹھانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ریاست احساس کا نام ہے جو معاشرے کے کمزور طبقوں کو اوپر اٹھانے میں اپنا کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا غربت کے خاتمے کے لئے ایک ایسا مفصل پروگرام ترتیب دے رہے ہیں جو محض غربت سے متاثرہ افراد کی وقتی ضروریات کو پورا کرنے تک ہی محدود نہ ہو بلکہ جامع انداز میں کمزور طبقے کو غربت کے شکنجے سے نکلنے میں بھرپور کردار ادا کرے،غربت کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے کہ اس سلسلے میں جاری مختلف پروگرامزکے درمیان کوارڈینیشن اور ربط ہو۔ غربت کے خاتمے، بے روزگار افراد کو ہنر کی فراہمی اورغربت کی لکیر سے نیچے کے خاندانوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پروگرام کو جلد حتمی شکل دی جائے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…