منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان سے غربت کا خاتمہ، وزیراعظم عمران خان کا عوام کیلئے شاندار اعلان ، بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غربت کا خاتمہ اور کمزور طبقے کو اٹھانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ریاست احساس کا نام ہے ، یہ معاشرے کے کمزور طبقوں کو اوپر اٹھانے میں اپنا کردار ادا کرتی ہے،غربت کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے کہ اس سلسلے میں جاری مختلف پروگرامزکے درمیان کوارڈینیشن اور ربط ہو۔ جمعہ کو چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ

پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔ڈاکٹر ثانیہ نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے مختلف معاملات پر وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی ۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا غربت کا خاتمہ اور کمزور طبقے کو اٹھانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ریاست احساس کا نام ہے جو معاشرے کے کمزور طبقوں کو اوپر اٹھانے میں اپنا کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا غربت کے خاتمے کے لئے ایک ایسا مفصل پروگرام ترتیب دے رہے ہیں جو محض غربت سے متاثرہ افراد کی وقتی ضروریات کو پورا کرنے تک ہی محدود نہ ہو بلکہ جامع انداز میں کمزور طبقے کو غربت کے شکنجے سے نکلنے میں بھرپور کردار ادا کرے،غربت کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے کہ اس سلسلے میں جاری مختلف پروگرامزکے درمیان کوارڈینیشن اور ربط ہو۔ غربت کے خاتمے، بے روزگار افراد کو ہنر کی فراہمی اورغربت کی لکیر سے نیچے کے خاندانوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پروگرام کو جلد حتمی شکل دی جائے۔دریں اثنا وزیراعظم سے نجی ایئر لائن کے چیئرمین فضل جیلانی اور معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی، اس موقع پر وفاقی وزیر برائے سول ایوی ایشن میاں محمد سومرو بھی موجود تھے۔وزیراعظم عمران خان نے تاجروں کے تعاون سے سیالکوٹ ایئر پورٹ سے نئی ایئر لائن چلانے کی منظوری دی اور

کہا کہ تاجر برداری کا ایئر لائن سروس کے آغاز کا فیصلہ خوش آئند ہے، سیالکوٹ سرمایہ کاری کا اہم مرکز بن رہا ہے اور حکومت مزید سہولیات فراہم کرے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بزنس کمیونٹی کے لئے جامع منصوبہ بندی کر رہی ہے، ایئر لائن کے آغاز سے خطے میں روزگار اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، تاجر برادری مزید تجاویز پیش کرے،



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…