منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو دونوں گورنمنٹ کی آڑ میں کسے للکارتے رہے؟ بلاول بھٹو نے دو وارننگز بھی دیں، کیا واقعی وفاق کمزور ہو چکا ہے اور اگر یہ جے آئی ٹی کو نہیں مانتے تو کیا احتساب کا عمل رک جائے گا؟ جاوید چودھری کا تجزیہ

datetime 27  دسمبر‬‮  2018 |

آج محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی تھی‘ برسی کی تقریب سے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے خطاب کیا‘ آپ سب سے پہلے ان دونوں خطابوں کے چند حصے ملاحظہ کیجئے ، پیپلز پارٹی کی طرف سے بہت عرصے بعد ایک بار پھر اینٹی اسٹیبلشمنٹ سٹانس سامنے آیا‘ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو دونوں گورنمنٹ کی آڑ میں اسٹیبلشمنٹ کو للکارتے رہے لیکن سوال یہ ہے کیا

یہ دونوں اس للکار کے ذریعے ان 16 مقدموں سے بچ جائیں گے جو جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد شروع ہو رہے ہیں‘ حکومت نے آج آصف علی زرداری‘ بلاول بھٹو‘ فریال تالپور اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت 172 لوگوں کے نام ای سی ایل پر چڑھا دیئے ہیں‘ آج سے مراد علی شاہ ملک کے پہلے وزیراعلیٰ ہوں گے جو صوبے کا انتظام بھی چلائیں گے اور ان کا نام ای سی ایل پر بھی ہو گا، نام تو ای سی ایل پر آ گئے لیکن میری اطلاع کے مطابق حکومت ان 172 لوگوں میں موجود سیاستدانوں کو گرفتار نہیں کرے گی‘ ان کے مقدموں کی سماعت اسلام آباد میں ہو گی اور انہیں صفائی کا پورا موقع دیا جائے گا مگر ان تمام رعایتوں کے باوجود پیپلز پارٹی کی قیادت کا مشکل دور شروع ہو چکا ہے‘ انہیں شاید اب جائیداد اور اکاؤنٹس سے بھی محروم ہونا پڑ جائے اور شاید ایک ڈیڑھ سال میں انہیں سزا بھی ہو جائے‘ یہاں یہ سوال بھی بہت اہم ہے کیا یہ تقریریں اور یہ لہجے احتساب کے اس عمل کو روک سکیں گے‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہو گا جبکہ بلاول بھٹو نے آج کی تقریر میں دو وارننگز بھی دیں، کیا واقعی وفاق کمزور ہو چکا ہے اور اگر یہ جے آئی ٹی کو نہیں مانتے تو کیا احتساب کا عمل رک جائے گا‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…