پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

جعلی اکاﺅنٹس پر جے آئی ٹی کے12والیمز میں کیا ہے؟4بڑے بزنس گروپوں سمیت متعدد اہم سیاسی شخصیات زد میں ،جن فلیٹس کی بنیاد پر نوازشریف کو سزا ہوئی وہ اب کس کے قبضے میں ہیں؟نوازشریف، زرداری اور مشرف ،تحریک انصاف کے کے ساتھ الگ سلوک کیوں کیاجارہاہے؟جاوید چودھری کاتجزیہ

datetime 20  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

24 دسمبر کو نیب کورٹ میاں نواز شریف کے خلاف العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ کے کیسز کا فیصلہ سنائے گا جبکہ اسی دن سپریم کورٹ میں جعلی اکاؤنٹس پر جے آئی ٹی کی رپورٹ کھولی جائے گی‘ یہ رپورٹ ساڑھے سات ہزار صفحات پر مشتمل ہے‘ اس کے بارہ والیمز ہیں‘ ۔۔اس میں چار بڑے بزنس گروپوں کی منی لانڈرنگ کے ثبوت ہیں اور ۔۔اس میں ایک سو چار جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے 210 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی ٹپس ہیں‘

آج تک کی صورتحال کے مطابق آصف علی زرداری‘ بلاول بھٹو‘ فریال تالپور اور مراد علی شاہ یہ چاروں ۔۔اس سکینڈل میں پھنستے ہوئے نظر آ رہے ہیں چنانچہ 24 دسمبر کا دن دونوں پارٹیوں کی تاریخ کا اہم ترین دن ہو گا۔ دونوں جماعتوں نے قائدین کی گرفتاری کے بعد ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے‘ یہ احتجاج کتنا پر اثر ثابت ہوتا ہے‘ ہم اس پر آنے والے دنوں میں بات کریں گے لیکن جہاں تک احتساب کا ایشو ہے ہمیں اس پر چند سوالوں کے جواب چاہئیں‘ پہلا سوال‘ کیا احتساب کا مطلب صرف لوگوں کی گرفتاری‘ مقدمے اور جیلیں ہیں یا پھر لوٹی ہوئی دولت کی واپسی بھی اس میں شامل ہے‘ میاں نواز شریف کو پانامہ سکینڈل میں سزا ہو ئی لیکن ہم آج تک ان فلیٹس کا قبضہ حاصل نہیں کر سکے جن کی بنیاد پر یہ مقدمہ بنا تھا‘ کیا العزیزیہ‘ فلیگ شپ اور جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے لانڈر ہونے والی منی واپس لانا سٹیٹ کی ذمہ داری نہیں اور اگر یہ دولت بھی سوئس اکاؤنٹس کے 60 ملین ڈالر کی طرح واپس نہیں آتی تو پھر اس احتساب کا کیا فائدہ ہوگا‘ کیا ریاست مجرموں کی حفاظت‘ جیل میں وی آئی پی انتظامات اور سرکاری نگرانی میں جہازوں کے ذریعے مجرموں کو پارلیمنٹ ہاؤس اور عدالتوں میں لانے پر مزید کروڑوں روپے ضائع نہیں کر ے گی‘ دوسرا سوال‘ یہ کیا گارنٹی ہے کسی سیاسی مجبوری یا کسی بین الاقوامی دباؤ کے تحت زرداری صاحب کو دوبارہ این آر او نہیں دیا جائے گا اور میاں صاحب کو جیل سے نکال کر سعودی عرب نہیں بھجوایا جائے گا اور تیسرا سوال‘ ایک ہی قسم کے جرم میں جنرل پرویز مشرف اور پی ٹی آئی کے لوگوں کے ساتھ دوسرا رویہ ،اس کی کیا جسٹی فکیشن ہے‘ ان سوالوں کا جواب کون دے گا؟ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگاجبکہ ملک میں ایک دوسرے کو نااہل ثابت کرنے کی جنگ بھی شروع ہو چکی ہے‘ ہم اس پر بھی بات کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…