اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے ابوظہبی میں طالبان اور امریکہ کے مابین مذاکرات کے اہتمام میں معاونت کی۔ آئیے دستِ دعا بلند کریں کہ امن لوٹ آئے اور جری افغان عوام پر تقریباً تین دہائیوں سے پڑنے والی آزمائش تمام ہو۔سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر
اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قیامِ امن کیلئے پاکستان سے جو بھی بن پڑے گا وہ کریں گے۔پاکستان کی معاونت سے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں گزشتہ روز افغان امن مذاکرات ہوئے جس میں طالبان سمیت فریقین نے مذاکراتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔