بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

کراچی حملہ،دہشت گردی کی کوششوں کوروکنے سے لیکر انہیں پہلے چیکنگ پوائنٹ پر ناکام کس نے بنایا؟ ترجمان پاک فوج نے واضح کردیا،شہداء کو خراج تحسین

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفورنے پولیس کے پیشہ ورانہ صلاحیت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل حالات سے گزرتے ہوئے پولیس سروس بہتر ہو چکی ہے،پولیس اور اس کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ جمعہ کو سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ مشکل حالات سے گزرتے ہوئے پولیس سروس بہتر ہو چکی ہے ۔

حالیہ عرصے میں انکی طرف سے پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ قابل ستائش ہے دہشتگردی کی کوششوں کو روکنے سے لے کر انہیں پہلے چیکنگ پوائنٹ پر ناکام بنانا اس کا ثبوت ہے ۔ ہم اپنے پولیس سروس کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ دریں اثناء ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ کراچی کے چینی قونصل خانے پر حملہ کرنے والے دو دہشت گرد گیٹ کے اندر تھے ان کو وہیں پر مارا گیا۔چینی قونصل خانے پر حملے کے حوالے سے سندھ رینجرز کے ڈائریکٹر میجرجنرل محمد سعیدنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چینی قونصلیٹ پر حملے کے لیے تین دہشت گرد آئے تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ دو دہشت گرد گیٹ کے اندر ہی تھے ان کو وہیں پر مار دیا گیا تھا،اب صورت حال قابو میں ہے۔ڈی جی رینجرز محمد سعید نے یہ بھی کہا کہ واقعے میں چینی قونصلیٹ کے عملے کو کوئی خراش تک نہیں آئی۔واضح رہے کہ جمعہ کی صبح کراچی میں چینی قونصل خانے پر دہشت گروں کے حملے کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار شہید اور سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوا ہے۔پولیس اور رینجرز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 3دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جن کے قبضے سے خود کش جیکٹس، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔  پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفورنے پولیس کے پیشہ ورانہ صلاحیت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل حالات سے گزرتے ہوئے پولیس سروس بہتر ہو چکی ہے،پولیس اور اس کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…