منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

چینی قونصل خانے پر حملہ کرنیوالا دہشتگرد سرکاری ملازم نکلا ابتدائی تفتیشی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی قونصل خانے پر حملے میں دہشتگردوں کی شناخت کے حوالے سے اہم پیشرفت ، ایک دہشتگرد کو شناخت کر لیا گیا، بلوچستان حکومت کا ملازم نکلا۔ تفصیلات کے مطابق چینی قونصل خانے پر حملے میں دہشتگردوں کی شناخت کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور ایک دہشتگرد کو شناخت کر لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق شناخت ہونے والے

دہشتگرد کا نام عبدالرزاق ہے اور وہ حکومت بلوچستان کا ملازم ہے۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ابتدائی رپورٹ تیار کر کے وزیراعلی کو پیش کر دی۔ رپورٹ کے مطابق، 3 میں سے ایک دہشتگرد کی شناخت عبدالرازق کے نام سے ہوئی۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق، دہشتگرد عبدالرازق کا تعلق بلوچستان کے علاقے خاران سے ہے۔ معلومات شیئر کرنے کیلئے سندھ حکومت نے بلوچستان حکومت سے رابطے کا فیصلہ کر لیا، ابتدائی رپورٹ پر وزیراعلی کی زیرصدارت اجلاس میں مزید غور ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر مراد علی شاہ نے کہا مجھے یہ اطمینان ہے پولیس اور رینجرز نے ملکر کارروائی کی، سی ٹی ڈی اور ساؤتھ پولیس واقعہ کی تحقیقات کریں گے، شفاف تحقیقات چاہئے جس میں ہر چیز واضح ہو۔واضح رہے کہ کراچی میں چینی قونصل خانے میں تین دہشتگردوں نے آج داخل ہونے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا ہے۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار بھی شہید ہو گئے ہیں۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ قونصل خانے میں حالات قابو میں ہیں اور تمام تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہےجبکہ قونصل خانہ کا تمام چینی عملہ محفوظ ہے۔ علاقے کو جلدہی مکمل کلیئر کر دیا جائیگا۔ دہشتگردوں کے قبضے میں موجود دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنادیا گیا ہے۔ کراچی پولیس چیف کے مطابق اس طرح کی حرکات کچھ بھارت اور کچھ دوسرے دہشتگرد کررہے ہیں۔ پولیس چیف کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک مشکوک گاڑی بھی ملی ہے جس میں دھماکہ خیز مواد موجود تھا جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…