بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

قومی اسمبلی میں حضورﷺ کو خراج عقیدت پیش کرنےکی قرارداد متفقہ طور پر منظور !!یہ شاندار قرارداد کس ممبر اسمبلی نے پیش کی ہے؟

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے حضور اکرمﷺ کو خراج عقیدت پیش کر نے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی سربراہی میںپارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کے ایوان میں منعقد ہوا ۔اجلاس کے دوران وزیر مملکت علی محمد خان نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے حضور اکرم ﷺکو خراج عقیدت پیش کر نے کی قرارداد پیش کی۔قرارداد میں کہا گیا

کہ نبی اکرم ﷺعالم انسانیت کے لئے نبی مہربان ہیں، یہ ایوان نبی اکرمﷺ کے یوم ولادت پر خوشی کا اظہار کرتا ہے، یہ ہمارے لئے سعادت ہے کہ ہم نبی اکرمﷺ کی امت میں سے ہیں‘ ایوان نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کرلی۔ قومی اسمبلی میں امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب کے لئے دعائے مغفرت بھی کئی گئی۔ واضح رہے کہ آج کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بھی سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے جاری ہونیوالے پروڈکشن آرڈر پر اجلاس میں شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…