اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں چینی قونصل خانے میں دہشتگردوں کے حملے میں ویزا لگوانے کیلئے آنیوالے کوئٹہ کے باپ بیٹا بھی جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں چینی قونصل خانے میں دہشتگردوں کے حملے کو سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا ہے تاہم اس دوران جہاں دو گاڑیاںمکمل طور پر تباہ ہوئیں وہیں مجموعی طور پر 7افراد مارے گئے ہیں جن میں تین دہشتگرد بھی شامل ہیں جبکہ دہشتگردوں کے سامنے ڈٹ جانیوالے دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔
دہشتگردوں کے حملے میں پاکستان کے دو شہری باپ بیٹا بھی جاں بحق ہوئے ہیں جو کہ چینی قونصل خانے میں ویزا لگوانے کیلئے آئے ہوئے تھے اور دہشتگردوں کے حملے کے دوران دہشتگردوں کی گولیوں کا نشانہ بنے۔ دوسری جانب جناح ہسپتال کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی نے بھی 7افراد کی لاشیں ہسپتال لائے جانے اور ایک زخمی سکیورٹی گارڈ کے لائے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔ کوئٹہ کے شہید ہونیوالے باپ بیٹے کی شناخت ان کے شناختی کارڈ سے ہوئی ۔