اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کچھ طاقتیں پاکستان میں امن نہیں چاہتی جس کی وجہ پاک چین اقتصادی تعاون کے اگلے فیز کو نقصان پہنچانا ہے، ہم ان قوتوں کے عزائم سے آگاہ ہیں اور ان عزائم کو ناکام بنائیں گے۔ چینی قونصل خانے میں دہشتگردوں کے حملے کے وقت 21چینی موجود تھے جو تمام محفوظ ہیں، تین میں سے ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا جس کی
وجہ سے پولیس کی شہادتیں ہوئیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی قونصل خانے پر حملے کو ناکام بنائے جانے کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دہشتگردوں کے حملے کے وقت چینی قونصل خانے میں 21کے قریب چینی سفارتکار موجود تھے جو کہ تمام محفوظ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے حملے پر بروقت کارروائی کی جس کی وجہ سے دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کچھ طاقتیں پاکستان میں امن نہیں چاہتیں جن کا مقصد پاک چین اقتصادی تعاون کے اگلے فیز کو نقصان پہنچانا ہے ، ہم ان قوتوں کے عزائم سے آگاہ ہیںاور ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ علاقے کو کلیئر کر دیا گیا ہے ۔ تین دہشتگردوں نے قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پرپولیس اہلکاروں نے مزاحمت کی اور اسی وجہ سے ایک دہشتگرد کو خودکش حملہ کرنا پڑا اسی وجہ سے ایک دہشتگرد کو خودکش حملہ کرنا پڑاجس کی وجہ سے دو پولیس اہلکار جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔ رینجرز کے کوئیک رسپانڈ فورس کے اہلکاروں نے چینی قونصل خانے میں داخل ہو کر دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ علاقے کی سرچنگ اور کلیئرنس کا عمل بھی جاری ہے۔