اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی حکومت کا ق لیگ کا وفاق میں حصہ بڑھانے کا فیصلہ ،مونس الہیٰ کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا نجی ٹی وی کے مطابق حکمران جماعت کی جانب سے سپیکر پنجاب اسمبلی اور ق لیگ کے رہنما پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کو وفاقی وزیر برائے صنعت بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔
مونس الہیٰ نے اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔ پرویز الہیٰ گزشتہ کچھ عرصہ سے اس حوالے سے پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے ساتھ ملاقاتیں بھی کر رہے تھےتاہم پارٹی نے گرین سگنل دے دیاہے ۔ مونس الہیٰ کو وفاقی وزیر بنانے کا باضابطہ اعلان چند دنوں میں متوقع ہے۔