منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

’’ہم سخت جان اور پیشہ وارانہ فوج ،پاکستان کا دفاع کرنے کیلئے ہردم تیار ہیں‘‘آرمی چیف ایسی جگہ پہنچ گئے کہ بھارت پر لرزہ طاری ہوگیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج سخت جان اور پیشہ وارانہ فوج ہے جو وطن عزیز کا دفاع کرنے کے لیے ہردم تیار ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا، جنرل آفیسرکمانڈنگ نے آرمی چیف کولائن آف کنٹرول کی صورتحال پربریفنگ دی اور بھارت کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں اور پاک فوج کے موثر جواب سے بھی آگاہ کیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے فوجی جوانوں سے

ملاقات کی اور ان کے حوصلے کو سراہا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے مقامی آبادی کے حوصلے کو بھی سراہا جنہیں بھارتی فوج جان بوجھ کر ہدف بنا رہی ہے۔اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے سے بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور بھارتی فوجی قیادت کی جانب سے جارحانہ بیانات میں اضافہ ہوا ہے، بہتر ہوگا بھارت یہ جان لے کہ مذاکرات کے ذریعے ہی امن اورترقی کے راستے پر چلا جائے جب کہ ہم سخت جان اور پیشہ وارانہ فوج ہیں اور وطن عزیز کا دفاع کرنے کے لیے ہردم تیار ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…