پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

فارم ہاؤس جھگڑا کیس، اعظم سواتی کیخلاف جے آئی ٹی رپورٹ سامنے آگئی،سنسنی خیز انکشافات

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جے آئی ٹی جو وفاقی وزیراعظم سواتی کے اثاثوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق تحقیق کررہی ہے، نے عرب تاجر حسین سجوانی کے الزامات کے بعد مذکورہ وزیر کے اثاثوں کے خلاف مزید تحقیق کا فیصلہ کیا ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق  جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ پیر کے روز سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی۔

رپورٹ پانچ جلدوں پر مشتمل ہے جس میں سپریم کورٹ کے سوالات کے جوابات دئے گئے ہیں۔1۔غریب خاندان کے ساتھ جھگڑا اور پولیس پر دباؤ:پہلی جلد اعظم سواتی کے گارڈز اور باجوڑ کے غریب خاندان کے درمیان جھگڑے سے متعلق ہے جن کی گائے 26اکتوبر کو مبینہ طور پر سواتی کے فارم ہائوس میں گھس گئی تھی۔جے آئی ٹی نے مذکورہ وزیر، انکے بیٹے اسامہ اور گارڈز کو جھگڑے کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔ دارالحکومت کی پولیس نے جھگڑے کے فورآ بعد عورتوں اور بچوں سمیت غریب خاندان کے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق تفتیش اس نتیجے پر پہنچی کہ اعظم سواتی نے پولیس پر اپنا اثرورسوخ استعمال کیا جس نے یکطرفہ طور پر غریب خاندان کے خلا ف ایکشن لیا جبکہ وزیر کی طرف سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔2۔تجاوزات: جے آئی ٹی نے تصدیق کی کہ تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے اپنے فارم ہائوس کے قریب سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہوا تھا۔ جے آئی ٹی نے سی ڈی اے کی رپورٹ کا حوالہ دیا جس کے مطابق مذکورہ وزیر نے اسلام آباد میں سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ کیا ہواتھا، سی ڈی اے نے انکی اہلیہ کو بھی نوٹس جاری کیا تھا جن کے نام پر یہ فارم ہاوس رجسٹرڈ ہے۔ سی ڈی اے نوٹس میں اعظم سواتی کی جانب سے تعمیر میں دو مزید خلاف ورزیوں کی بھی نشاندہی کی گئی۔3

۔آئی جی اسلام آباد کا تبادلہ: جےآئی ٹی کو یہ ذمہ داری بھی دی گئی تھی کہ 27اکتوبر کو فارم ہائوس جھگڑے کے ایک دن بعد آئی جی اسلام آباد کے اچانک تبادلے میں اعظم سواتی کے کردار کی تحقیق کرے۔ مذکورہ وزیر نے گفتگو میں تصدیق کی کہ انہوں نے اپنے پڑوسی کے جھگڑے اور تجاوزات کے خلاف درجنوں شکایات کے باوجود آئی جی کے عدم تعاون کی شکایت وزیراعظم اور سینیٹ کے چیئرمین سے کی۔ تاہم جے آئی ٹی سے بات چیت میں اعظم سواتی اور کابینہ کے دیگر وزراء نے آئی جی کے تبادلے میں کسی بھی کردار سے انکار کیا۔

جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ آئی جی کا تبادلہ اور تقرری قانون کے مطابق حکومت کا اختیار ہے۔4۔امریکی سفر پر پابندی: جے آئی ٹی نے میڈیا رپورٹس کے حوالےسے بھی تحقیق کی کہ آیا مذکورہ وزیر پر مبینہ ٹیکس فراڈ کی وجہ سے امریکا سفر کرنے پر پابندی ہے۔ تاہم جے آئی ٹی کے امریکی سفارتخانے سے خط و کتابت سے معلوم ہوا کہ مذکورہ وزیر پر امریکا سفر کرنے کی کوئی پابندی نہیں اور ویزہ ہونے کی صورت میں وہ جب چاہیں سفر کرسکتے ہیں۔5

۔اعظم سواتی کے اثاثے اور اماراتی تاجر کی ویڈیو: جے آئی ٹی کو اعظم سواتی کے غیرقانونی اثاثوں، اگر ہوں، کی تحقیقات کا کام بھی دیا گیا تھا۔ تحقیقاتی ٹیم نے اعظم سواتی کے اثاثوں کو الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے اثاثوں کی تفصیلات سے موازنہ کرنے کی کوشش کی ۔ تاہم جے آئی ٹی نے فیصلہ کیا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہےاور یہ کام تاحال مکمل نہ ہوسکا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…