جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان کاامریکی صدر کو بھرپور اور جرات مندانہ جواب ،کیا امریکا اور پاکستان کے تعلقات پوائنٹ آف نو ریٹرن پر پہنچ چکے ؟اب کیا ہوگا؟جاوید چودھری کا تجزیہ‎

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت تقریباً سو دن (مکمل) کر چکی ہے‘ ان سو دنوں میں کچھ اور سٹیبلش ہوا ہو یا نہ ہوا ہو لیکن یہ طے ہو چکا ہے یوٹرن کے بغیر کوئی لیڈر بڑا لیڈر نہیں بن سکتا‘ ہمارے وزیراعظم کیونکہ دنیا کے بڑے لیڈر اور پولیٹیکل فلاسفر ثابت ہو چکے ہیں چنانچہ میری پوری دنیا کے مورخین سے درخواست ہے آپ اب ورلڈ ہسٹری کو نئے سرے سے لکھیں اور دنیا کے (ان) تمام ہیروز کو ہیروز کی فہرست سے نکال کر زیروز کی لسٹ میں شامل کر لیں

جنہوں نے یوٹرن لینے سے انکار کر دیا تھا‘ ہم حضرت عثمان‘ حضرت علی اور حضرت امام حسین کا ذکرتو نہیں کر سکتے لیکن حضرت عمر بن عبدالعزیز ہوں‘ محمد بن قاسم ہوں‘ موسیٰ بن نصیر ہویا پھر طارق بن زیاد‘ خوارزم شاہ‘ صلاح الدین ایوبی‘ سراج الدولہ اور ٹیپو سلطان ہوں یا پھر ذوالفقار علی (بھٹو) ہوں یہ تمام لیڈر یوٹرن نہ لینے کی وجہ سے مارکھا گئے ورنہ آج یہ بھی دنیا کے بہت بڑے لیڈر ہوتے‘ مجھے یقین ہے ہم جس طرح یوٹرن لے رہے ہیں‘ وہ دن دور نہیں جب دنیا میں صرف ایک لیڈر ہو گا اور اس لیڈر کا نام عمران خان ہو گا‘ ہم آج کے موضوع کی طرف آتے ہیں، امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان پر الزام لگادیا‘ پاکستان اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں موجودگی سے واقف تھا‘ پاکستان نے ہمارے لئے کچھ نہیں کیا اور امریکا پاکستان کو کسی قسم کی امداد نہیں دے گا وغیرہ وغیرہ‘ وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو بھرپور اور جرات مندانہ جواب دیا‘ وزیراعظم نے ٹویٹ کیا، نائین الیون میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا لیکن ہم نے سب سے زیادہ امریکا کا ساتھ دیا‘ 75 ہزار جانیں گئیں‘ معیشت کو 123 بلین ڈالر کا نقصان ہوا‘ ہمارے قبائلی علاقے تباہ ہو گئے اور لاکھوں لوگ ڈس پلیس ہوئے‘ امریکی صدر بتائیں کیا۔ ان کے کسی اتحادی نے اتنی قربانیاں دیں‘ وزیراعظم نے مزید کہا، امریکا اپنی ناکامیوں کا جائزہ لے‘ ایک لاکھ چالیس ہزار نیٹو فورسز‘ اڑھائی لاکھ افغان فوج اور ایک ٹریلین ڈالر کے باوجود آج طالبان پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں‘ کیوں؟۔ کیا امریکا اور پاکستان کے تعلقات پوائنٹ آف نو ریٹرن پر پہنچ چکے ہیں‘ جبکہ پاکستان کو سعودی عرب سے ایک بلین ڈالر مل گئے‘ دو بلین ڈالر چند دن میں مل جائیں گے‘ کیا اب ہماری معیشت سنبھل جائے گی‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…