اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ٹرمپ عمران ٹوئٹر پر محاذ آرائی کے بعد پاکستان کا بڑا فیصلہ، ایران اور چین سے متعلق امریکی پالیسی قبول کرنے سے انکار کر دیا، دھماکہ خیز اقدامات کا اعلان

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر الزامات سے بھرا بیان دیا،بیان ان کے لیے سبق ہے جو نائن11 کے بعد امریکا کو خوش کرنا چاہتے تھے،تاریخ بتاتی ہے کسی جارح قوت کو خوش کرنا کام نہیں کرتا، چین و ایران سے متعلق امریکی پالیسیاں پاکستان کے مفاد میں نہیں۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری

نے امریکی صدر کی جانب سے پاکستان پر الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پرالزامات سے بھرابیان دیا، امریکی صدرنے کہاپاکستان نے ہمارے لئے کچھ نہیں کیا، بیان ان کے لیے سبق ہے، جو نائن 11کے بعد امریکا کو خوش کرنا چاہتے تھے۔شیریں مزاری نے کہا کہ حوالگی، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانی کی فہرست لمبی ہے، جن میں ریمنڈڈیوس رہائی، ڈرون حملوں میں شہریوں کی اموات شامل ہیں، تاریخ بتاتی ہے کسی جارح قوت کو خوش کرنا کام نہیں کرتا، چین و ایران سے متعلق امریکی پالیسیاں پاکستان کے مفاد میں نہیں۔ شیریں مزاری نے کہا کہ چاہے چین ہو یا ایران، انہیں محدود کرنے اور تنہا کرنے کی امریکی پالیسی پاکستان کے سٹریٹیجک مفادات سے مطابقت نہیں رکھتی۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ہرزہ سرائیوں سے باز نہ آئے،وہمی ٹرمپ کی ہٹ دھرمی برقرار، عمران خان کے آئینہ دکھانے کے بعد بھی ٹویٹ داغ دیا، امریکی صدر نے ٹویٹر پر پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے اور ایک بار پھر پاکستان مخالف بیان دیدیا ، اپنے نئے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان پیسے لینے کے باوجود ہمارے لیے کام نہیں کرتا۔ اس کی واضح مثال اسامہ بن لادن کا کیس ہے۔پاکستان پر اسامہ بن لادن کو پناہ دینے کا بے بنیاد الزام عائد کرتے ہوئے ٹرمپ نے وزیراعظم کے جواب پر ردعمل کے طور پر اپنی نئی ٹویٹ میں کہا ہے کہ اربوں ڈالرز لینے کے باوجود پاکستان نے امریکہ کو اسامہ کی موجودگی کا نہیں بتایا۔

امریکی صدر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اسامہ بن لادن کو پہلے ہی پکڑا جانا چاہیے تھا۔ سابق صدر بل کلنٹن نے اسامہ کو پکڑنے کا موقع گنوا دیا تھا۔اسامہ بن لادن کا ذکر میں نے اپنی کتاب میں بھی کیا تھا۔امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے ہمارے لیے کام نہ کرنے کی ایک اور مثال افغانستان کا معاملہ بھی ہے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے کل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کو پاکستان سے متعلق ریکارڈ درست کرنے کی ضرورت ہے۔

نائن الیون حملوں میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا جبکہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف امریکہ کی جنگ میں ساتھ دیا اور 75 ہزار جانیں قربان کیں۔انہوں نے ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی معیشت کو 123 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ ملنے والی 20 ارب ڈالرکی امداد اس نقصان کے مقابلے میں نا ہونے کے برابر ہے۔ٹرمپ کے نئے ٹویٹ کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے اپنے نئے ٹویٹ میں کہاکہ ٹرمپ کے غلط بیانات زخموں پر نمک چھڑکنے کے موجب ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ امریکی صدر کو تاریخی حقائق سے آگاہی کی ضرورت ہے، پاکستان نے امریکی جنگ میں بہت زیادہ نقصان اٹھایا ہے لیکن اب ہم وہی کریں گے جو ہمارے اور ہمارے لوگوں کے مفاد میں بہتر ہوگا۔ ہم نے دہشت گردی کیخلاف امریکی جنگ کا خمیازہ جانوں کے ضیاع اور معاشی عدم استحکام کی شکل میں بھگتا ہے۔ٹرمپ کو تاریخی حقائق سے آگاہی درکار ہے۔ہم امریکی جنگ میں پہلے ہی کافی نقصان اٹھا چکے ہیں،اب وہی کریں گے جو ہمارے مفاد میں ہوگا۔کیا ٹرمپ کسی اور اتحادی کا نام لے سکتے ہیں جس نے اس نوعیت کی قربانیاں پیش کی ہوں؟ ۔

انہوں نے کہاکہاپنی ناکامیوں کا الزام پاکستان کے سرتھوپنے کی بجائے امریکہ کو تجزیہ کرنا چاہئیے کہ 0 14000، نیٹو، اڑھائی لاکھ افغان فوجیوں اور ایک کھرب ڈالرز کے اخراجات کے باوجود طالبان پہلے سے توانا کیوں ہیں؟،امریکہ کی جانب سے پاکستان کو 20 ارب ڈالرز کی حقیر سی امداد دی گئی۔ ہمارے قبائلی علاقے تباہ ہوئے اور لاکھوں افراد بے گھر ہوئے۔ اس جنگ نے عام پاکستانی کی زندگی کو تہہ وبالا کر دیا۔ پاکستان امریکہ کو رسد کی زمینی اور فضائی راہداریاں بھی بلامعاوضہ فراہم کئے ہوئے ہے۔ قبل ازیں اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے کہاتھاکہ پاکستان کیخلاف جنابِ ٹرمپ کی ہرزہ سرائی پر ریکارڈ کی درستگی ضروری ہے۔ ستمبر 11 کے حملوں میں ایک بھی پاکستانی ملوث نہ تھا مگر پاکستان نے امریکی جنگ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔ اس جنگ میں 75 ہزار پاکستانی جان سے گئے اور معیشت کو 123 ارب ڈالرز کا شدید دھچکہ پہنچا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…