پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

خاتون اول بشریٰ بی بی کا اثرورسوخ۔۔۔ایک اور بیوروکریٹ کا براہ راست تبادلہ،ڈی سی گوجرانوالہ ایساکیا کرنیوالے تھے جو ان کیلئے ناقابل قبول تھا؟

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکپتن  کے ڈی پی او کے بعد ایک بیوروکریٹ کا براہ راست تبادلہ  ۔ خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کا ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ شعیب طارق وڑائچ کے تبادلے میں اہم کردار سامنے آگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فرح خان نے اپنا اثر و رسوخ دکھاتے ہوئے سسر کا غیر قانونی پٹرول پمپ آپریشن کی زد سے بچا لیا۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ شعیب طارق وڑائچ جب راستے میں آئے تو انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی چودھری اقبال کے بیٹے کا پٹرول پمپ غیر قانونی ہے، پمپ مالکان نے پنجاب حکومت سے رابطہ کر کے آپریشن رکوانے کی استدعا کی، آپریشن رکوانے کے لیے چودھری اقبال نے بہو کے ذریعے خاتون اول تک رسائی حاصل کی۔جس پر وزیراعلیٰ آفس نے تمام کارروائی روکتے ہوئے محکمہ ہائی وے سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی سینئیر قیادت کی براہ راست ہدایت پر پٹرول پمپ کے خلاف کارروائی روکی گئی۔مذکورہ پٹرول پمپ کے حوالے سے تحقیقات کے لیے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ شعیب طارق وڑائچ نے وزیراعلیٰ آفس کو خط لکھا، لیکن پٹرول پمپ کی تصدیق کرنے کی بجائے ایوان وزیراعلیٰ نے انہیں جوابی خط لکھا کہ اپنا خط واپس لیں اور اس پٹرول پمپ کو کچھ نہ کیا جائے۔
شعیب طارق وڑائچ نے بتایا کہ یہ پٹرول پمپ چودھری اقبال کے چوتھے بیٹے کا ہے ، جس کو بچانے کے لیے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے مداخلت کی۔ اسلام آباد سے ایک کال موصول ہوئی جس کے بعد شعیب طارق وڑائچ کو تبدیل کر کے گریڈ 17 کی افسر کنول بتول کو ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق  تجاوزات کے خلاف آپریشن میں اس پٹرول پمپ کے آس پاس کے تین پٹرول پمپس اور دیگر تجاوزات کو گرا دیا گیا، لیکن چودھری اقبال کے بیٹے کا پٹرول پمپ حکومتی مداخلت کی وجہ سے نہ گرایا گیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…