جمعرات‬‮ ، 04 دسمبر‬‮ 2025 

پاک بھارت تعلقات میں بڑا بریک تھرو، مودی سرکار نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے پاکستانیوں کو بڑا سرپرائز دیدیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ہائی کمشنراجے بساریہ کی طرف سے پاکستانی شہریوں کو ویزے جاری کرنے کے لئے کی جانے والی کوششیں رنگ لے آئی ہیں۔ بھارت نے پاکستانی عوام کے لئے تقریباً ایک سال سے عائد ویزوں پر پابندی کی سخت پالیسی میں نرمی پیدا کر دی ہے اورفوری طور پر زائرین کے لئے ویزوں کا اجرا شروع کر دیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ہفتہ کے روز ایک سو پاکستانی زائرین کو بھارتی ریاست اتر پردیش میں کلیار شریف کے ویزے جاری کردیئے ہیں۔ یہ زائرین تیرہویں صدی کے معروف صوفی بزرگ حضرت علاؤالدین علی احمد صابر کلیاری چشتی کے727ویں سالانہ عرس میں شرکت کے لئے آج سوموار کے روز واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہو رہے ہیں۔عرس کی مرکزی تقریب 13 ربیع الاول بمطابق 22 نومبرکو ہو گی جس میں دو لاکھ سے زائدعقیدت مند شریک ہوں گے۔ گزشتہ ماہ سرہند شریف میں حضرت مجدد الف ثانی کے سالانہ عرس میں شرکت کیلئے 144پاکستانی زائرین بھارت گئے تھے۔ دریں اثناء 28نومبر سے 16دسمبر تک بھارتی ریاست اڑیسہ میں ہونے والے 14ویں مردوں کے ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کےلئے پاکستان کی ہاکی ٹیم کو بھی ویزے جاری کر دئیے ہیں۔ پاک بھارت کشیدہ تعلقات کی وجہ سے بھارتی سفارتخانے نے تقریباً ایک سال سے پاکستانی شہریوں کو ویزوں کی فراہمی کا سلسلہ نہ صرف مشکل بنادیا تھا بلکہ 80؍ فیصد سے زائد درخواستیں مستردکردی تھیں تاہم بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے گزشتہ چندہفتوں کے دوران ویزوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے نہ صرف تین مرتبہ بھارت کا دورہ کیا اور وہاں بھارتی وزارت داخلہ اور خارجہ کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کی کہ جس طرح پاکستان بھارتی شہریوں بالخصوص مذہبی یاترا کیلئے ویزے جاری کررہا ہے ۔

بھارت کو اس کے جواب میں مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ویزے جارے کرنے چاہئیں ۔ بھارتی ہائی کمشنر اورڈپٹی ہائی کمشنرنے گزشتہ دوہفتوں کے دوران پاکستان میں لاہور سمیت مختلف شہروں کے دورے بھی کیے جہاں وہ مختلف کاروباری ، سیاسی ، سماجی شخصیات سے ملے۔ ان ملاقاتوں میں بھارتی ہائی کمشنرکویہ شکایات سننے میں ملیں کہ بھارت کی طرف سے ویزے جاری نہیں کیے جاتے۔ ذرائع کے مطابق اجے بساریہ جو ان دنوں دہلی گئے ہوئے ہیں انہوں نے اپنی حکومت کو پاکستانی شہریوں کو ویزے جاری کرنے پرقائل کرلیا ہے ۔بھارتی دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی کرنے کے لئے بھارتی حکومت نئے سرے سے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ آئندہ سال مارچ میں بھارت میں انتخابی عمل کا آغاز ہو رہاہے جس کے بعد پاکستان کے ساتھ بات چیت کا عمل دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…