جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

ممبئی حملوں کے الزام میں پھانسی پانے والا اجمل قصاب بھارتی شہری نکلا ،کونسی ریاست کا ڈومیسائل جاری کردیا گیا؟پورے ہندوستان میں ہنگامہ برپا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ممبئی حملوں کے الزام میں پھانسی پانے والے اجمل قصاب کو بھارتی ریاست اتر پردیش کا ڈومیسائل جاری کردیا گیا۔ روزنامہ جنگ نے بھارتی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں یوپی کے ضلع اورایا کی تحصیل بدہونا سے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا۔ واقعے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے ضلعی حکام نے ابتدائی تحقیق کے بعدڈومیسائل سرٹیفکیٹ کو منسوخ کردیا اور متعلقہ لیکھ پال(ریونیو افسر) کو معطل کر دیا ۔ مقدمے کے تفتیشی افسر سب ڈویژنل مجسٹریٹ نے بھارتی اخبار سے بات کرتے

ہوئے تصدیق کی کہ اجمل قصاب کا ڈومیسائل سرٹیفکیٹ نامعلوم شخص کی طرف سے جعلی دستاویزات جمع کرانے پر جاری کیا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ کسی نامعلوم شخص نے گزشتہ ماہ اکتوبر میں اجمل قصاب کی تصویر کے ساتھ ڈومیسائل جاری کرنے کی درخواست جمع کرائی،حکام نے 21؍ اکتوبر کو سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔ ڈومیسائل میں اجمل قصاب کی جائے پیدائش تحصیل بدہونا بیان کی گئی ۔درخواست میں ان کے والد کا نام محمد امیر جبکہ ماں کا نام ممتاز بیگم لکھا گیا۔ ڈومیسائل رجسٹریشن نمبر 181620020060722 ہے۔

موضوعات:



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…