ابو ظبی(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ متحدہ عرب کے دوران وزیر اعظم شیخ محمد بن راشدالمکتوم ا ور ولی عہد شیخ محمد بن زید سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اتوا ر کو متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورے پر پہنچے ، ابوظہبی ایئر پورٹ پر وزیراعظم کا استقبال وزیر مملکت سلطان بن جابر نے کیا جس کے بعد وزیراعظم صدارتی محل پہنچے جہاں ان کا استقبال ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے کیا، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔دورہ متحدہ عرب امارات میں وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر توانائی، وزیرپٹرولیم، مشیر برائے تجارت اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود ہیں۔وزیراعظم عمران نے ولی عہد شیخ محمد بن زید سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر بات چیت کی گئی، اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ محمد بن راشدالمکتوم سے بھی ملاقا ت کی جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ متحدہ عرب کے دوران وزیر اعظم شیخ محمد بن راشدالمکتوم ا ور ولی عہد شیخ محمد بن زید سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اتوا ر کو متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورے پر پہنچے ، ابوظہبی ایئر پورٹ پر وزیراعظم کا استقبال وزیر مملکت سلطان بن جابر نے کیا جس کے بعد وزیراعظم صدارتی محل پہنچے