جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

’’شہباز شریف نے عمران خان کی طرح سیرو تفریح کیلئے ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا‘‘ حکومت الزام لگانے سے پہلے حقائق دیکھ لے تو یوٹرن نہ لینے پڑیں‘ (ن) لیگ کا جوابی وار

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگز یب نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے عمران خان کی طرح سیرو تفریح کیلئے ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا،جھوٹ اور یوٹرن پر چلنے والی حکومت الزام لگانے سے پہلے حقائق دیکھ لے تو یوٹرن نہ لینے پڑیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے جہاز اور ہیلی کاپٹر صرف عوامی خدمت کی ذمہ داری نبھانے کے لئے استعمال کیا۔بطور وزیراعلی شہباز شریف نے اپنے استحقاق اور قانون کے مطابق یہ سہولت لی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن نے پنجاب حکومت کا جہاز ناقابل پرواز قرار دیا تھا مگر شہباز شریف نے 4ارب کا نیا ہیلی کاپٹر لینے سے انکار کیا۔شہبازشریف نے بطور وزیراعلی بارہا عوام کی خدمت کیلئے پرائیویٹ جہاز استعمال کیا اور کبھی ایک پیسہ پنجاب حکومت سے نہیں لیا جس کا ریکارڈ لاگ بک میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسروں کے خلاف جھوٹے الزامات عائد کرنے کے بجائے عمران خان اپنے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے بارے میں نیب کو وضاحت دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…