اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ایف آئی اے میں 486 نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے، ان بھرتیوں کے لیے فنانس اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، واضح رہے کہ ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کو مراسلہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ایف آئی اے کو مزید فعال بنانے کے لیے 486 سٹاف کی ضرورت ہے،
نئی بھرتیاں فیز ون کا حصہ ہوں گی، ترجیحی بنیادوں پر 3 ایڈیشنل ڈی جیز کی بھرتیاں کی جائیں گی، 8 ڈائریکٹرز، 7 ایڈیشنل ڈائریکٹرز بھرتی کیے جائیں گے، 32 ڈپٹی ڈائریکٹرز، 95 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی بھرتیاں ہوں گی اس کے علاوہ 341 انسپکٹرز بھی بھرتی کیے جائیں گے۔ اس کی منظوری وزیراعظم عمران خان نے دے دی ہے۔